Live Results Assembly Elections 2018

بی جے پی حکومت نے کشمیراسمبلی تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کیا : شرد یادو

شرد یادو نے جموں ۔ کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج کہاکہ مرکزکی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت نے ایسا کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔

Nov 22, 2018 08:48 PM IST | Updated on: Nov 22, 2018 08:48 PM IST

لوک تانترک جنتادل ( ایل جے ڈی ) کے لیڈر شرد یادو نے جموں ۔ کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج کہاکہ مرکزکی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت نے ایسا کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔ شرد یادو نے کہاکہ’’جموں کشمیر میں اسمبلی کو تحلیل کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا ہے ۔ میں ریاست میں اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت اور مذمت کر تاہوں ۔ حکومت کی یہ کاروائی واضح طور سے جانبداری ہے ۔ کیونکہ اہم پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا‘‘۔

ایل جے ڈی لیڈر نے جموں ۔ کشمیر کے بلدیاتی کے انتخابات کو ریاست کی اہم سیاسی جماعتوں کی شراکت کے بغیر اجازت دے دی جو جمہوریت کا مذاق تھا۔ بی جے پی کو نہ تو ملک کے آئین کی فکر ہے اور نہ ہی آئینی اداروں کے تئیں احترام کا جذبہ ہے ۔

بی جے پی حکومت نے کشمیراسمبلی تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کیا : شرد یادو

شرد یادو: فائل فوٹو

شرد یادو نے کہاکہ جموں ۔ کشمیر میں اسمبلی انتخاب کا جواز ہی کیا ہے جب رائے عامہ کو کچل کر اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا اور اس لئے بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں تھا جب اس میں اہم سیاسی پارٹیاں حصہ نہیں لے رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے مدت کار میں ملک کے اندر جو بھی ہورہاہے وہ جمہوریت اوررائے عامہ کے خلاف ہے ۔

Loading...

جموں ۔ کشمیر گورنر : ناراض سیاسی جماعتیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے آزاد ہیں ، جو ٹھیک لگا میں نے وہی کیا

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز