Live Results Assembly Elections 2018

جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار 2019 میں لڑ سکتے ہیں لوک سبھا الیکشن

جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار دو ہزار انیس میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزما سکتے ہیں ۔

Oct 30, 2017 10:16 AM IST | Updated on: Oct 30, 2017 10:16 AM IST

بیگو سرائے  : جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار دو ہزار انیس میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزما سکتے ہیں ۔ کمیونسٹ پارٹی آف اندیا انہیں الیکشن کے میدان میں اتارنے پر غور کررہی ہے ۔ پارٹی کے بہار کے سکریٹری ستیہ نارائن سنگھ نے یہ بات کہی ہے ۔

ستیہ نارائن سنگھ نے کہا کہ پارٹی دو ہزار انیس میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں نوجوان لیڈر کنہیا کمار کو بیگو سرائے سمیت بہار کے کسی بھی پارلیمانی حلقہ سے اپنی پارٹی کا امیدوار بنا سکتی ہے ۔ پارٹی کے قومی سکریٹری کے نارائن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران ستیہ نارائن نے کہا کہ پارٹی کنہیا کو اگلے لوک سبھا الیکشن میں امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے ۔

جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار 2019 میں لڑ سکتے ہیں لوک سبھا الیکشن

کنہیا کمار، فائل فوٹو

Loading...

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا کنہیا کمار اس کے لئے راضی ہیں اور اس سلسلہ میں ان سے بات ہوئی ہے ، ستیہ نارائن نے کہا کہ وہ اس کیلئے تیار ہیں ۔ خیال رہے کہ کنہیا کمار بیگو سرائے ضلع کے برونی سیکشن کے بیہٹ پنچایت کے رہنے والے ہیں ۔ ستیہ نارائن نے بتایا کہ کنہیا کمار حال ہی میں بیگو سرائے آئے تھے اور انہوں نے یہاں کے کئی علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز