بہار کے قائم مقام گورنر کے طور پر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے راج بھون میں حلف لیا

Jun 22, 2017 03:54 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 03:54 PM IST

پٹنہ۔  مغربی بنگال کے گورنر كیشری ناتھ ترپاٹھی نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ مسٹر کیشری ناتھ ترپاٹھی کو آج یہاں راج بھون میں پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجندر مینن نے حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار، بہار اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار چودھری، نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، اور حزب اختلاف کے لیڈر پریم کمار کے علاوہ نتیش کابینہ کے بہت سے دوسرے وزراء بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے بہار کے گورنر رام ناتھ كووند نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کی وجہ سے مسٹر ترپاٹھی کو بہار کا قائم مقام گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر ترپاٹھی اس سے قبل بھی بہار کے انچارج گورنر رہ چکے ہیں۔ گورنر کے طور پر مسٹر دیو آنند کنور کی مدت ختم ہونے اور 16 اگست 2015 کو مسٹر رام ناتھ كووند کی حلف برداری سے پہلے تک وہ بہار کے قائم مقام گورنر رہ چکے ہیں۔

بہار کے قائم مقام گورنر کے طور پر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے راج بھون میں حلف لیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز