اقلیتوں پر پے درپے حملے ریاست و ملک کی سالمیت کیلئے خطرناک : خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا

Apr 16, 2017 07:13 PM IST | Updated on: Apr 16, 2017 07:13 PM IST

مظفر پور: بہار،جھارکھنڈ ،اتر پردیش،ہریانہ اور راجستھان سمیت ملک بھر اقلیتوں پر پے درپے حملےہندوستان کی سالمیت کیلئے انتہائی خطرناک اور آئینی اداروں کے لئے بڑا چیلنج ہیں۔موجودہ حالات یہ بتاتے ہیں کہ ملک سے قانون کی بالادستی صاف ختم ہو گئی اور اس کی جگہ بائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں نے قانون و انتظام کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی و ملی تنظیم ‘خدمت خلق ٹرسٹ انڈیانے کیا ہے۔ملک بھر میںمسلمانوں پر ہو نے والے ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے ان کے تحفظ کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

پریس بیان کے مطابق بہار کے نوادہ،کشن گنج،مدھوبنی،جھارکھنڈ کے رانچی اور کوڈرما ،اترپردیش کے میرٹھ اور راجستھان کے الور میں دائیں بازو کے کارکنوں کے ذریعہ مسلمانوں پر کیے گئے حملوں کو صوبائی حکومتوں کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئےخدمت خلق ٹرسٹ انڈیاکے رکن تاسیسی ،ڈاکٹر ذوالفقار مدنی،مولانا عماد الدین قاسمی،مولانا رضوان الحق اور ماسٹر نقی الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ بہار کی لالو پرساد اور نتیش کمار کی حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔

اقلیتوں پر پے درپے حملے ریاست و ملک کی سالمیت کیلئے خطرناک : خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا

انہوں نے بہار حکومت سے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں فرقہ پرستوں کے خلاف متحد ہوکر سیکولر اتحاد کو مسلمانوں نے ووٹ دیا تھا۔نتیش حکومت اپنے وعدے کو نبھائے اور مسلمانوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔بہار میں خوف و ہشت کا ماحول ہے اور اقلیتی طبقے کے لوگوں کو شرپسندوں کے ساتھ ساتھ پولیس بھی پریشان کر رہی ہے جو سراسر ظلم ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مدنی نے کہاکہ جب سے پڑوسی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے،بھگوا دھاری تنظیموںکے حوصلے بلند ہو گئے ہیں ،پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے کھلی چھوٹ ملنے کے سبب حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ایسا لگتا ہےکہ حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرنےسے جان بوجھ بچ رہی ہے۔

مولانا عماد الدین نے کہاکہ دنگایوں کو بر وقت گرفتارکرکے جب تک جیل نہیں بھیجا جاتاہےریاست کے حالات پر امن نہیں ہوں گے۔ خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا نے بہار کی ملی جماعتوں اور قائدین سے متحد ہو کر فرقہ پرستوں کے خلاف حکومت کی خاموشی پر آواز بلند کرنےکی اپیل کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز