کیرتی آزاد کا بی جے پی پر تیکھا طنز ، جیٹلی کو بچانے والی پارٹی مانگ رہی ہے کیجریوال سے استعفی

May 10, 2017 12:50 PM IST | Updated on: May 10, 2017 12:50 PM IST

دربھنگہ : دربھنگہ کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔ کیرتی آزاد نے کہا کہ میں نے ارون جیٹلی پر ڈی ڈی سی اے میں 400 کروڑ روپیہ کا اسکینڈل کرنے کا الزام لگایا ، لیکن بی جے پی نے جیٹلی کو بچاتے ہوئے مجھے ہی پارٹی سے نکال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیٹلی کو بچانے والی پارٹی یعنی بی جے پی ہی اب کیجریوال سے استعفی مانگ رہی ہے۔

کیرتی نے کہا کہ کیجریوال کے پر الزامات لگے ہیں، اگر وہ الزامات صحیح ثابت ہوتے ہیں ، تو کارروائی ہونی چاہیے اور انہیں استعفی دینا چاهے۔ کیجریوال اگر مجرم ہیں تو ان کامواخذہ ہونا چاہیے۔

کیرتی آزاد کا بی جے پی پر تیکھا طنز ، جیٹلی کو بچانے والی پارٹی مانگ رہی ہے کیجریوال سے استعفی

بی جے پی کو نصیحت کرتے ہوئے کیرتی نے کہا کہ اگر بی جے پی نے ارون جیٹلی سے استعفی نہیں مانگا ، تو انہیں کیجریوال سے بھی استعفی نہیں مانگنا چاہئے۔ سیاست اور حکومت کی ایمانداری کے سوال پر کیرتی آزاد نے کہا کہ کوئی حکومت ایماندار نہیں ہے اور سب میں اپنی جگہ بےایمان بھرے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہ کسی بھی طرح کا گھوٹالہ ہو ، تمام ملزموں کو استعفی دینا چاہئے۔ خیال رہے کہ ڈی ڈی سی اے معاملہ کے علاوہ پارٹی پر مسلسل حملہ کرنے والے لیڈر کیرتی کو حال میں ہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے باہر کر دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز