Live Results Assembly Elections 2018

جیٹ ائیرویز کی فلائٹ میں’ دہشت گرد اور برباد‘ جیسے الفاظ کا استعمال پڑا بھاری، نوجوان گرفتار

مسافر یوگویدانتا پوتدار کو سنٹر ل انڈسٹریل سیکورٹی فورسیس کے جوانوں نے گرفتار کرلیا اور پوچھ گچھ کیلئے پولس کے حوالے کردیا

Nov 26, 2018 04:06 PM IST | Updated on: Nov 26, 2018 04:07 PM IST

کلکتہ سے ممبئی جانے والی جیٹ ائیرویزکے ٹیک اوور سے عین قبل ایک21سالہ مسافرکو فلائٹ میں سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران مشتبہ الفاظ جیسے ’بم، دہشت گرد اوربرباد“  استعمال کرنے کی وجہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ جیٹ ائیرویز کی فلائٹ نمبر 9 ڈبلیو 472 آج صبح8.15منٹ پر رون وے پر ٹیک اوورکیلئے تیارتھی۔

اسی درمیان ایک مسافرکواپنے موبائل سے سوشل میڈیا پرڈھکے چہرے والی تصویرکو پوسٹ کرتے ہوئے ”دہشت گرد اوربرباد کردیں گے“ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے پہلو میں بیٹھے ساتھی مسافر نے سن لیا۔ اس نے فوری طورپرائیر ہوسٹس کواس کی خبردی۔

جیٹ ائیرویز کی فلائٹ میں’ دہشت گرد اور برباد‘ جیسے الفاظ کا استعمال پڑا بھاری، نوجوان گرفتار

علامتی تصویر

ائیر ہوسٹس نے پائلٹ کواس سے متعلق خبردی۔ پائلٹ نے فوری طورپراے ٹی سی (ائیر ٹریفک کنٹرولر) کومطلع کیا۔ اس کے بعد فلائٹ نیتاجی سبھاش چندربوس ائیرپورٹ کے کارکنگ زون میں واپس آگئی۔ مسافریوگویدانتا پوتدارکوسنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورسیس کے جوانوں نے گرفتارکرلیا اورپوچھ گچھ کیلئے پولس کے حوالے کردیا۔

مسافرشمالی کلکتہ کے سالٹ لیک میں رہنے والا ہے۔ پولس نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ نوکری کیلئے انٹرویو دینے ممبئی جا رہا تھا۔

Loading...

پولس نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ نوجوان نے یہ حرکت مزاحاً انجام دی ہے یا پھر وہ کسی سازش کا حصہ ہے۔ اس کے گھروالوں کو پولس اسٹیشن طلب کیا گیا ہے۔لڑکے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنے دوستوں سے مذاق کررہا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز