سی بی آئی کی پوچھ گچھ جاری، کولکاتہ پولیس چیف اور ٹی ایم سی سابق رکن پارلیمنٹ کو بیٹھایا آمنے- سامنے

شارد چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کررہی سی بی آئی نے ایک بار پھر کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار سے پیر کے روز اپنی پوچھ تاچھ جاری کی

Feb 11, 2019 10:52 AM IST | Updated on: Feb 11, 2019 10:58 AM IST

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کررہی سی بی آئی نے ایک بار پھر کولکاتہ پولس کمشنر راجیو کمار سے پیر کے روز اپنی پوچھ تاچھ جاری کی۔ ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ کنال گھوش اور راجیو کمار کو آمنے سامنے بیٹھایا۔ واضح ہو کہ اتوار کے روز جانچ ایجنسی نے دونوں سے 10گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔

سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق کولکاتہ پولس کمشنر راجیو کمار سے منگل تک پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے اور بدھ کے دن روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں بھی راجیو کمار سے بھی پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔

سی بی آئی کی پوچھ گچھ جاری، کولکاتہ پولیس چیف اور ٹی ایم سی سابق رکن پارلیمنٹ کو بیٹھایا آمنے- سامنے

قابل غور ہے کہ راجیو کمار سے پہلے دن 8گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس کے بعد وہ سنیچر کو رات میں ہوٹل میں چلے گئے اور اتوار کی صبح ایک بار پھر سی بی آئی کے دفتر میں پہنچے۔ پہلے مرحلے کی پوچھ تاچھ کے بعد راجیو کمار ظہرانہ کیلئے ہوٹل میں گئے اور 3بجے سہ پہر دوبارہ سی بی آئی کے دفتر میں پہنچے۔اس کے بعد پوچھ تاچھ شروع ہوئی۔تھوڑی ہی دیر بعد سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے سابق راجیہ سبھا رکن اور شاردا گروپ کے میڈیا کے سی ای او کنال گھوش سے فیس ٹو فیس پوچھ تاچھ کی گئی۔ سی بی آئی راجیو کمار کے خلاف انڈین پینل کوڈکی دفعہ 161کے تحت ثبوتوں کو مٹانے کے الزام میں پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

Loading...

جانچ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق راجیو کمار سے پوچھ تاچھ کرنے والوں میں سی بی آئی کے افسران میں تتاگت بردھان، جاگروپ ایس گوسنہا، پارتھا مکھرجی اور پی ایس کلیان شامل تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز