لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں ٹوٹی اسٹیج کی سیڑھی ، کچھ لوگوں کو آئی چوٹ

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں اسٹیج کی سیڑھی ٹوٹ گئی ، جس میں کئی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔

May 13, 2018 10:20 AM IST | Updated on: May 13, 2018 10:20 AM IST

پٹنہ : آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں اسٹیج کی سیڑھی ٹوٹ گئی ، جس میں کئی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ سیڑھی ٹوٹتے ہی وہاں افرا تفری مچ گئی ، لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔ تاہم وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو سنبھالا ، جس کے بعد پروگرام پھر سے شروع ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جے مالا کے بعد پیش آیا ۔ دولہا دلہن کو آشیرواد دینے کیلئے اسٹیج پر کئی لوگ چڑھ گئے ، جس کی وجہ سے سیڑھی ٹوٹ گئی اور لوگ گرگئے ۔ تصویروں میں نظر آرہا ہے کہ اسیٹج پر موجود شرد یادو ، سی پی ٹھاکر سمیت کئی دیگر لیڈروں کو سیکورٹی اہلکاروں نے گود میں اٹھاکر نیچے اتارا۔

لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ کی شادی میں ٹوٹی اسٹیج کی سیڑھی ، کچھ لوگوں کو آئی چوٹ

بتایا جارہا ہے کہ جے مالا کیلئے بنایا گیا اسٹیج 10 فٹ اونچا تھا ، جس پر پہنچنے کیلئے سیڑھی بنائی گئی تھی۔ جب اسٹیج پر لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو سیڑھی ٹوٹ گئی ۔ خیال رہے کہ تیج پرتاپ کی شادی سابق وزیر دروگا پرساد رائے کی پوتی اور سابق وزیر چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریہ رائے کے ساتھ ہوئی ہے۔ شادی کو ریاست کے دو سیاسی کنبوں میں ہونے والی بڑی شادی کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز