جب جھوٹے مقدموں سے میں نہیں ڈرا ، تو اب تیجسوی کے پیچھے پڑ گئے ہیں لوگ : لالو پرساد

Sep 10, 2017 05:02 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 05:02 PM IST

بھاگل پور : راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد نے کہا ہے کہ جب جھوٹے مقدموں سے میں نہیں ڈرا تو اب حکومت میرے بیٹےکے پیچھے پڑ گئی ہے ۔ بہار کے مشہور سرجن گھوٹالے کو لے کر بھاگل پور میں منعقد آر جے ڈی کی ریلی میں لالو نے کہا کہ میں 20 سال سے کیس مقدمہ لڑ رہا ہوں اور کبھی بھی نہ اس سے ڈرا اور نہ ہی ڈرنے والا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھاگل پور کی اس ریلی کو بھی روکنے کی سرکار نے پوری کوشش کی ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی ۔ ریلی کے ٹھیک پہلے ہمیں پوچھ تاچھ کیلئے سی بی آئی کا سمن ملا تاکہ ریلی نہ ہو سکے ، لیکن ہم نے اس گھوٹالے کو اجاگر کرنے کا عزم کرلیا تھا اور اسے کرکے دکھادیا۔

جب جھوٹے مقدموں سے میں نہیں ڈرا ، تو اب تیجسوی کے پیچھے پڑ گئے ہیں لوگ : لالو پرساد

لالو نے کہا کہ میں کسی بھی قیمت پر بی جے پی کو اقتدار میں واپس نہیں آنے دوں گا۔ لالو نے کہا کہ نتیش کمار کی سیاسی تاریخ رہی ہے کہ وہ کرسی کیلئے کچھ بھی کر جاتے ہیں ، جب بی جے پی والوں نے کہا کہ سرجن گھوٹالہ میں آپ کا نام سامنے آرہا ہے ، اگر ہمارے ساتھ نہیں آئے تو جیل جانا پڑے گا۔

سابق وزیر ریل نے کہا کہ سرجن گھوٹالے کی خبر بی جے پی لیڈروں کو تھی ۔ وزیر اعلی بھی اس بات کو اچھی طرح جانتے تھے ، اس لئے بی جے پی نے بلیک میل کیا اور نتیش اس کے ساتھ چلے گئے ۔

لالو نے کہا کہ ملک سے لے کر بہار تک میں سماج کو توڑنے کا کام ہورہا ہے جو کہ میں کبھی نہیں ہونے دوں گا۔ لالو نے سی بی آئی سے سرجن گھوٹالہ کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز