مودی کے خلاف مہم کو روکنے کے لئے زیڈ پلس سیکورٹی ہٹائی گئی: لالو یادو

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد نے آج کہا کہ ان پر خطرے کے خدشہ کے پیش نظر اس وقت متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی مرکزی حکومت نے زیڈ پلس زمرہ سیکورٹی فراہم کی تھی، لیکن بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ان کی مہم کو روکنے کے مقصد سیکورٹی کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Nov 27, 2017 09:04 PM IST | Updated on: Nov 27, 2017 09:04 PM IST

پٹنہ۔  راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد نے آج کہا کہ ان پر خطرے کے خدشہ کے پیش نظر اس وقت متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی مرکزی حکومت نے زیڈ پلس زمرہ سیکورٹی فراہم کی تھی، لیکن بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ان کی مہم کو روکنے کے مقصد سیکورٹی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ مسٹر یادو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ وقت میں سیاسی سطح گرتی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے عہد میں سیاست کی سطح کافی گرگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوچھی سیاست ہو رہی ہے۔

آر جے ڈی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کے سخت مخالف ہونے کی وجہ سے اور مودی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندان کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف، جعلی مقدمے میں پھنسایا جا رہا تھا اوردوسری طرف انہیں جیل بھیجنے کی تیاری بھی جاری ہے ۔

مودی کے خلاف مہم کو روکنے کے لئے زیڈ پلس سیکورٹی ہٹائی گئی: لالو یادو

لالو پرساد یادو: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز