بی جے پی بھگاو دیش بچاو ریلی : میں جھکنے والا نہیں ، نتیش کمار کو تیجسوی سے جلن ہونے لگی تھی : لالو پرساد

راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے گاندھی میدان میں منعقدہ بی جے پی بھگاو دیش بچاو ریلی میں بی جے پی، مرکزی حکومت اور نتیش کمار پر جم کر نشانہ سادھا۔

Aug 27, 2017 07:11 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 07:11 PM IST

پٹنہ : راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے گاندھی میدان میں منعقدہ بی جے پی بھگاو دیش بچاو ریلی میں بی جے پی، مرکزی حکومت اور نتیش کمار پر جم کر نشانہ سادھا۔ لالو نے کہا کہ 'ہم نتیش کمار کو جانتے تھے کہ یہ آدمی اچھا نہیں ہے، لیکن اس وقت ملک ٹوٹنے کی کگار پر کھڑا تھا، اس لئے ہم نے سمجھوتہ کیا تھا، لیکن نتیش کمار اپنی بات سے منحرف ہو گئے اور بی جے پی کے ساتھ چلے گئے۔ خیال رہے کہ لالو کی اس مہا ریلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ، ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، غلام نبی آزاد اور شرد یادو سمیت کئی بڑے لیڈروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر لالو نے کہا کہ ہم نتیش کمار کو وزیر اعلی کے طور پر تسلیم نہیں کررہے تھے ، یہ ایک دھوکہ دہی ہے، آج بہار بی جے پی میں موجود تقریبا سبھی لیڈران میرا ہی پراڈکٹ ہے۔ شرد یادو نے نتیش کمار کو دہلی میں وزیر بنوایا ۔ آج شرد یادو کو گالی دے رہے ہیں ۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے لالو یادو کو بنایا ہے، یہ تو انجینئرنگ کالج کے طالب علم تھے۔ ہمیں تو اس وقت دلتوں اور اقلیتوں نے ووٹ دیا، جب ہم کو میسا کے تحت بند کردیا گیا تھا ، اس وقت تو ان کا کوئی اتہ پتہ بھی نہیں تھا۔

بی جے پی بھگاو دیش بچاو ریلی : میں جھکنے والا نہیں ، نتیش کمار کو تیجسوی سے جلن ہونے لگی تھی : لالو پرساد

ہم نے نتیش کمار کے سبھی امیدواروں کو گھوم گھوم کر کامیاب بنایا ، ہمارے 80 ممبران اسمبلی ہیں ، نتیش کےپاس 71 اور 27 کانگریس کے ایم ایل اے جیت کر آئے، ہم سے جب جب تو صحافیوں نے پوچھا کہ آپ کی زیادہ سیٹیں آئی ہیں تو کون وزیر اعلی ہو گا تو ہم نے کہا تھا کہ ہم وعہدہ کے پکے ہیں ، نتیش کمار ہی وزیراعلی ہوں گے، غریبوں نے ہمارے چہرے کو دیکھ کراکثریت دی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز