بہار کے وزیر اعلی کو سیاست کا پلٹو رام کہنا چاہیے: لالو پرساد یادو

لالو نے کہا کہ نتیش سیاست کرنے مجھ سے ہی چندن لگوا کر جاتے تھے لیکن موقع ملتے ہی وہ پلٹی مار بیٹھے۔

Aug 01, 2017 08:16 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 08:16 PM IST

پٹنہ۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے منگل کو ایک بار پھر نتیش کمار پر حملہ بولا۔ لالو نے نتیش کو گھیرتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی کو سیاست کا پلٹو رام کہنا چاہیے۔ لالو نے کہا کہ نتیش سیاست کرنے مجھ سے ہی چندن لگوا کر جاتے تھے لیکن موقع ملتے ہی وہ پلٹی مار بیٹھے۔ لالو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش نے سیاست میں ہم سے سینئر ہونے کی بات کہی جو کتنی سچ ہے اس کا بخوبی ہمیں پتہ ہے۔ انہوں نے طلبہ سیاست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نتیش نے کہا کہ میں ان کے تعاون سے الیکشن جیتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ یعنی نتیش کمار خود تب انجینئرنگ کے طالب علم تھے کہ نہیں انہیں یہ بھی پتہ نہیں۔

لالو نے کہا کہ نتیش بولتے ہیں کہ میں نے لالو کو ووٹ دلوایا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود میری مدد سے اپنے آپ کو سیاست میں کھڑا کر پائے ہیں۔ لالو نے کہا کہ میں خود ویسی جگہ گیا جہاں صرف اور صرف میری انٹری تھی ایسے میں نتیش مجھے کس طرح الیکشن میں جیت دلا سکتے ہیں۔

بہار کے وزیر اعلی کو سیاست کا پلٹو رام کہنا چاہیے: لالو پرساد یادو

Loading...

نتیش کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے لالو نے کہا کہ وہ عوام کے نہیں بلکہ ایک خاص معاشرے کے رہنما ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ 1994 میں ہوئی کرمی کانفرنس میں میرے خلاف سیاست کرنے گاندھی میدان گئے تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز