لالو پرساد کا دونوں بیٹوں کی شادی جہیز لئے بغیر کرنے کا اعلان ، پڑھئے ، ان کو کیسی بہو چاہئے ؟

Apr 16, 2017 03:40 PM IST | Updated on: Apr 16, 2017 03:40 PM IST

پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو اپنے دونوں بیٹوں (تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی یادو) کی شادی جہیز لئے بغیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لالو نے یہ اعلان اپنے بڑے بیٹے یعنی وزیر صحت تیج پرتاپ کی سالگرہ کے موقع پر اتوار کو کیا۔

ای ٹی وی / نیوز 18 ہندی سے خاص بات چیت میں لالو نے کہا کہ 'میں مکمل طور پر جہیز کی رسم کا مخالف ہوں اور میں اپنے دونوں بیٹوں کی شادی بھی جہیز لئے بغیر ہی کروں گا، ہمیں ایسی لڑکی چاہئے جو گھر سنبھال سکے، اگر خاندان اقتصادی طور پر کمزور بھی ہوگا ، تو ہم اس کی مدد کریں گے۔

لالو پرساد کا دونوں بیٹوں کی شادی جہیز لئے بغیر کرنے کا اعلان ، پڑھئے ، ان کو کیسی بہو چاہئے ؟

خیال رہے کہ پیر کو تیج پرتاپ یادو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں اور کافی دنوں سے ان کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں یوگا گرو بابا رام دیو نے بھی لالو سے ملاقات تھی۔ اس کے بعد میڈیا میں ان کے کنبہ سے لالو کے خاندان میں ازدواجی رشتہ جوڑنے کی خبر آئی تھی۔

لالو کا یہ بیان اس معنی میں بھی کافی اہمیت کا حامل مانا جا رہا ہے کہ دو دن پہلے ہی بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے باپو کے چمپارن ستیہ گرہ کے 100 سال مکمل ہونے پر جہیز سے آزاد معاشرہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔لالو کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی رابڑی دیوی سمیت پارٹی کے لیڈروں نے بھی تیج پرتاپ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز