چائے - گائے، دنگا - پھنگا، فیتا - گیتا، بھرم - دھرم، تین طلاق - تین دلال ، یہی ہیں نہ 3 سال کی کامیابیاں : لالو

May 26, 2017 03:33 PM IST | Updated on: May 26, 2017 04:12 PM IST

پٹنہ : آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے مرکز کی مودی حکومت کے تین سال پورے ہونے پر اپنے انداز میں حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے مودی حکومت کے تین سال کی کامیابیوں کو شمار کرایا ہے۔

لالو پرساد نے لکھا کہ چائے گائے، دنگا پھنگا، پھیتا گیتا، بھرم دھرم، تین طلاق تین دلال۔ یہی ہیں نہ 3 سال کی کامیابی؟ انہوں نے لکھا کی تین سال میں ہوا ہی کیا ہے اور ہونا بھی کیا ہے؟

چائے - گائے، دنگا - پھنگا، فیتا - گیتا، بھرم - دھرم، تین طلاق - تین دلال ، یہی ہیں نہ 3 سال کی کامیابیاں : لالو

خیال رہے کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کانگریس صدر سونیا گاندھی کے غیر این ڈی اے پارٹیوں کی بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے دہلی میں ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے احاطہ کی لائبریری میں سونیا کی میزبانی میں منعقد ضیافت میں شامل ہوں گے۔

بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار اگرچہ پہلے سے طے پروگرام کی وجہ سے اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کی پارٹی جے ڈی یو کی نمائندگی شرد یادو کریں گے۔ ذرائع نے مطابق حاصل معلومات میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اس میٹنگ میں مدعو نہیں کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز