لالو پرساد کا پھر بی جے پی پر تیکھا طنز ، ڈوبتے کو رام کا سہار ا، تنکا اب ہوگیا پرانا

Dec 08, 2017 01:26 PM IST | Updated on: Dec 08, 2017 01:26 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے گجرات اسمبلی انتخابات میں ’رام ‘کے نام پر ووٹ مانگنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبتے ہوئے کو ’رام‘کا سہارا،تنکا اب پرانا ہوگیا ہے۔

مسٹر یادو نے آج ٹویٹ کرکے کہا،’’میں میرے پرم پیارے’رام‘سے ووٹ نہیں مانگتا بلکہ اس سے امن سکون اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔میرا رام میرے دل میں ہمیشہ رہتا ہے۔میں انہیں مندر مسجد گرودوارے اور چرچ میں نہیں ڈھونڈتا۔‘‘ایک دیگر ٹویٹ میں آر جے ڈی سربراہ نے لکھا،’’ڈوبتے کو رام کا سہارا،تنکا پرانا ہوگیا‘‘۔

لالو پرساد کا پھر بی جے پی پر تیکھا طنز ، ڈوبتے کو رام کا سہار ا، تنکا اب ہوگیا پرانا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز