کابینہ کی توسیع میں جے ڈی یو کو نہیں ملی جگہ ، لالو نے کیا طنز ، مودی جانتے ہیں نتیش پلٹو رام ہیں اور کبھی بھی پلٹی مارسکتے ہیں

مودی حکومت کی کابینہ کی توسیع میں حال ہی میں قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) میں شامل ہونے والے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کو جگہ نہيں مل سکی۔

Sep 03, 2017 02:14 PM IST | Updated on: Sep 03, 2017 02:14 PM IST

پٹنہ  : مودی حکومت کی کابینہ کی توسیع میں حال ہی میں قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) میں شامل ہونے والے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کو جگہ نہيں مل سکی۔ اس سے پہلے سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائ‏ی کی جارہی تھی کہ جنتا دل یونائٹیڈ سے دو لوگوں کابینہ کی توسیع میں وزیر بنایا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ایک کابینہ وزیر ہوسکتے ہیں۔ جنتا دل یونائٹیڈ سے جن دو لوگوں کو مرکزی کابینہ کی توسیع میں شامل کئے جانے کی قیاس آرائی ہورہی تھی، ان میں سے ایک آر سی پی سنگھ بھی تھے ، جن کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کا قریبی معتمد خیال کیا جاتا ہے۔

لیکن آج ہونے والی کابینہ کی توسیع سے واضح ہوگیا کہ کابینہ میں جے ڈی (یو) کی شمولیت کی قیاس آرائی صرف افواہ تھی۔ مسٹر نتیش کمار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان کی پارٹی کو کابینہ کی توسیع میں شامل ہونے کی دعوت نہیں ملی ہے۔ کابینہ کی توسیع کے بارے میں ، انہیں میڈیا سے معلومات حاصل ہوئی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کے لئے ابھی تک رسمی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے ۔ اگر کوئی پیشکش کی گئی تو پارٹی اس پر غور کرے گی۔

کابینہ کی توسیع میں جے ڈی یو کو نہیں ملی جگہ ، لالو نے کیا طنز ، مودی جانتے ہیں نتیش  پلٹو رام ہیں اور کبھی بھی پلٹی مارسکتے ہیں

دریں اثنا، آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ نتیش کمار کو مودی حکومت کی طرف سے مدعو نہیں کئے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہيں تو حلف برداری کی تقریب میں بھی بلایا نہيں گیا، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مسٹر نتیش کمار پلٹو رام ہے اور کبھی بھی پلٹی مارسکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز