آر جے ڈی صدر کے عہدہ کیلئے لالو پرساد نے دسویں بار داخل کیا پرچہ نامزدگی ، بلا مقابلہ انتخاب طے

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر کے عہدہ کے لئے صرف لالو پرساد یادوکے آج کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے کے ساتھ ہی اس عہدہ کے لئے ان کا دسویں بار بلامقابلہ منتخب ہونا طے سمجھا جارہاہے۔

Nov 12, 2017 06:11 PM IST | Updated on: Nov 12, 2017 06:11 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر کے عہدہ کے لئے صرف لالو پرساد یادوکے آج کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے کے ساتھ ہی اس عہدہ کے لئے ان کا دسویں بار بلامقابلہ منتخب ہونا طے سمجھا جارہاہے۔آر جے ڈی کے یہاں ریاستی دفتر میں پارٹی کے قومی رٹرننگ افسر جگدانند سنگھ کے پاس مسٹر یادو نے کاعذات نامزدگی داخل کئے ۔قومی صدر کے عہدہ کے لئے مسٹر یادو کو چھوڑ کر کسی دیگر نے نامزدگی داخل نہیں کی ہے اس لئے ان کے دسویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا طے سمجھا جارہا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ آج ہی کی جائے گی اور کل نام واپسی کے دن کے بعد اسی روز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

مسٹر سنگھ کی صدارت میں 21نومبر کو نومنتخب قومی کونسل کی میٹنگ ہوگی جس میں مسٹر یادو کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر آر جے ڈی کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری، رگھوونش پرساد سنگھ، ریاستی صدر رام چندر پوروے سمیت پارٹی کے تمام سینئر لیڈر موجود تھے۔خیال رہے کہ 5جولائی 1997کو آرجے ڈی قائم کی گئی تھی اور تب سے مسٹر یادو ہی بلامقابلہ پارٹی کے قومی صدر منتخب ہوتے رہے ہیں۔

آر جے ڈی صدر کے عہدہ کیلئے لالو پرساد نے دسویں بار داخل کیا پرچہ نامزدگی ، بلا مقابلہ انتخاب طے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز