آر ایس ایس گینگ نے گاندھی جی کا قتل کیا اور اب یہ لوگ ان کے نظریات کے قتل پر مصر: لالو

Jan 14, 2017 05:17 PM IST | Updated on: Jan 14, 2017 05:19 PM IST

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے کھادی اینڈ دیہی انڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی) کی ڈائری اور کیلنڈر سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا کر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے كہا کہ اب’ آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) گینگ‘ گاندھی جی کے نظریات کو قتل کرنے میں مصروف ہوگیا ہے۔

لالو یادو نے ٹوئٹر پر جمعہ کی دیر رات ٹویٹ میں کہا ’ہے رام! وزیر اعظم کی جانب سے بابائے قوم کی شدید توہین۔آر ایس ایس گینگ نے گاندھی جی کا قتل کیا اور اب یہ لوگ ان کے اصولوں اور نظریات کو بھی قتل کرنے پر مصرہیں۔‘

آر ایس ایس گینگ نے گاندھی جی کا قتل کیا اور اب یہ لوگ ان کے نظریات کے قتل پر مصر: لالو

آر جے ڈی سربراہ نے ایک اور ٹویٹ میں نریندر مودی کا نام لئے بغیر ان کے بارے میں اشاروں میں لکھا ’جس کی حکومت میں ہزاروں لوگ مارے گئے، جس کا نظریہ سچائی اور عدم تشدد کے پجاری باپو کے بالکل برعکس ہے، آج وہ آدمی، ان کی (گاندھی جی کی) جگہ لے رہا ہے ‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز