یوپی الیکشن : لالو پرساد نے کہا : سماجوادی پارٹی کی شکست غیر متوقع ، ای وی ایم کی جانچ کا کیا مطالبہ

Mar 12, 2017 10:08 AM IST | Updated on: Mar 12, 2017 10:08 AM IST

پٹنہ : آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے یو پی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کانگریس اتحاد کی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دیا ۔ لالو نے کہا کہ میں نے بھی یوپی میں 25-30 پبلک میٹنگ کی تھی ، لیکن اس طرح کے نتائج کے بارے میں کبھی سوچا تک نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اب ایسے میں جب عوام نے بی جے پی کو اکثیریت دے دی  ہے ، تو وہ اکھلیش کے کام کو آگے بڑھا کر اور اپنے وعدوں کو سچ کر کے دکھائے ۔  سابق ریلوے وزیر نے یادو خاندان کے باہمی تنازع کو بھی شکست کی ایک وجہ بتایا اور کہا کہ انتخابات سے عین قبل گھر میں جو جھگڑا ہوا ، وہ بھی اکھلیش کے لیے شکست کی ایک وجہ بنی ۔

یوپی الیکشن : لالو پرساد نے کہا : سماجوادی پارٹی کی شکست غیر متوقع ، ای وی ایم کی جانچ کا کیا مطالبہ

اکھلیش کے ساتھ ساتھ ایس پی کو بھی ایسی امید نہیں تھی کہ ہار اتنی بڑی ہوگی ۔ لالو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت امت شاہ اور مودی نے سب جگہ مہم چلائی ۔ بی جے پی کے وزیر اور لیڈر کام چھوڑ کر صرف ریلیاں کرتے رہے ۔ سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم عوام کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مانتے ہیں کہ عوام کو سمجھنے میں ہم سے چوک ہوئی ہے ۔

لالو نے مایاوتی کے ای وی ایم جانچ کے مطالبہ کی حمایت کی اور کہا کہ ای وی ایم کی جانچ ہونی چاہیے ، کیونکہ وہ مشینیں گجرات سے آتی ہیں ، ایسے میں ای وی ایم میں گڑبڑی کے خدشہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

لالو نے کہا کہ ووٹوں کی تقسیم سے ہم سب کو انا چھوڑ کر آگے کے لیے دیکھنا چاہئے اور اس ہار سے سبق لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کی ترقی کی رفتار کو مودی آگے کر کے دکھائیں اور پہلے کابینہ میں ہی کسانوں کا قرضہ معاف کریں ۔  انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف مضبوط نہیں رہا تو ریزرویشن پر تلوار لٹکتی رہے گی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز