پدماوتی تنازع : لالو نے کی بی جے پی کی شدید تنقید ، تیجسوی نے بھنسالی کو دی بہار میں شوٹنگ کی دعوت

فلم ساز اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ راجستھان میں مار پیٹ کے واقعہ کے بعد لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو نے اپنے انداز میں بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے

Jan 30, 2017 01:11 PM IST | Updated on: Jan 30, 2017 01:11 PM IST

پٹنہ : فلم ساز اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ راجستھان میں مار پیٹ کے واقعہ کے بعد لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو نے اپنے انداز میں بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے۔ لالو اور تیجسوی نے الگ الگ ٹویٹس کے ذریعہ سے بی جے پی پر حملہ بولا ۔ نائب وزیر اعلی تیجسوی نے لکھا کہ بی جے پی حکمرانی والے راجستھان میں جو کچھ ہوا، انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، ہندوستانیوں کو آپس میں لڑانا ان کے ڈی این اے میں ہے۔

وہیں دوسری طرف لالو نے ٹویٹ کیا کہ اگر بہار میں ہوتا تو یہی بھاجپائی ميڈياوالا نسل پرستی اور جنگل راج کا رائتاپھیلا کر بہار کو بدنام کر رہا ہوتا۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاست ہوا ہے ، تو یہ سب خاموش ہے۔

پدماوتی تنازع : لالو نے کی بی جے پی کی شدید تنقید ، تیجسوی نے بھنسالی کو دی بہار میں شوٹنگ کی دعوت

تیجسوی یادو نے اپنے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں بہار میں بالی ووڈ کو فلم بنانے اور شوٹنگ کے لئے مدعو کرتا ہوں۔ بالی وڈ کے لوگ بہار آئیں اور یہاں تاریخی اثاثہ کے ساتھ ساتھ آرٹ ثقافت کو بھی دکھائیں۔ بہار میں انہیں ہر طرح کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔

خیال رہے کہ فلم ساز اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر پدماوتي فلم کی شوٹنگ کے دوران حملہ ہوا تھا۔ راجستھان کے جے پور کے جے گڑھ قلعہ میں چل رہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتي کی شوٹنگ کے دوران راجپوت کرنی سینا کے کارکنوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔سینا کے کارکنوں نے بھنسالی کو تھپڑ بھی مار دیا تھا۔ کرنی سینا کا کہنا ہے کہ انہیں علاء الدین خلجی اور ملکہ پدماوتي کے درمیان مبینہ طور پر فلمایا جا رہے معاشقہ کے سین پر اعتراض ہے۔ خلجی کا کردار رنویر سنگھ اور پدماوتي کا کردار دیپکا پڈوکون ادا کر رہی ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز