لالو کا بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ ، مجھے ڈرانے کی کوشش مت کرو ، دہلی کی کرسی سے اتاردوں گا

May 19, 2017 02:29 PM IST | Updated on: May 19, 2017 02:29 PM IST

پٹنہ : راشٹریہ جنتادل کے سربراہ نے انکم ٹیکس کی کارروائی کو بدلے کی سیاست قرارد یتے ہوئے اقتدار کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے ۔ یہی نہیں لالو یادو نے ٹویٹ کرکے بی جے پی اور آر ایس ایس پر بھی نشانہ سادھا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے دھچکا ملنے کے بعد ان 22 ٹھکانوں پر انکم ٹیکس حکام نے 1000 کروڑ روپے کی گمنام جائیداد کے معاملے میں چھاپہ ماری کی تھی ۔

لالو پرساد یادو نے ٹویٹ کرکے بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں سنیں، خواہ میری جو بھی صورت حال ہو، لالو تم لوگوں کو دہلی کی کرسی سے اتاردے گا .. میں صاف صاف کہہ رہا ہوں کہ مجھے ڈرانے کی ہمت نہ کرو۔

لالو کا بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ ، مجھے ڈرانے کی کوشش مت کرو ، دہلی کی کرسی سے اتاردوں گا

فائل فوٹو

قبل ازیں منگل کو بہار کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب لالو پرساد یادو نے ٹویٹ کیا تھا کہ بی جے پی کو نیا اتحاد مبارک ہو۔ لالو ڈرنے والا نہیں ہے۔ جب تک آخری سانس ہے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑائی لڑتا رہوں گا۔

اس ٹویٹ کے بعد لوگوں کو لگنے لگاکہ کہیں اتحاد خطرے میں تو نہیں ہے ، لیکن اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد ہی لالو یادو نے اپنے اسی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ زیادہ لعاب مت ٹپكاو، اتحاد اٹوٹ ہے۔ ابھی تو مزید ہم خیال پارٹیوں کو شامل کرنا ہے۔ میں بی جے پی کی سرکاری مشینری اور سرکاری ساتھیوں سے نہیں ڈرتا۔ بی جے پی آر ایس ایس کو لالو کے نام کپکپی ہونے لگتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز