سی بی آئی چھاپہ پر لالو پرساد نے کہا : مٹی میں مل جاوں گا ، مگر مودی اور شاہ کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا

Jul 07, 2017 01:23 PM IST | Updated on: Jul 07, 2017 01:23 PM IST

پٹنہ : آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے جمعہ کو اپنے گھر اور خاندان کے دیگر ارکان کے ٹھکانوں پر سی بی آئی چھاپہ ماری کو لے کر وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور آر ایس ایس پر تیکھا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجھے پھنسانے کی سازش ہے، حکومت آمریت کی طرف بڑھ رہی ہے، نوجوانوں اور کسانوں کی حالت بدتر ہے، جسے چھپانے کے لیے یہ کارروائی کی جارہی ہے۔

لالو نے کہا کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی، اس میں سی بی آئی کے افسروں کا کوئی قصور نہیں ہے، اس میں مودی، امت شاہ اور آر ایس ایس کا قصور ہے، جب چھاپہ ماری ہوئی میں کورٹ جارہا تھا، گھر پر نہیں تھا، مجھے معلوم ہوا تو میں نے بیوی اور بچوں سے کہہ دیا کہ وہ جو کاغذ مانگیں گے ، انہیں دے دو، افسر اپنا کام کر رہے ہیں اور آپ اپنا کام کیجئے۔

سی بی آئی چھاپہ پر لالو پرساد نے کہا : مٹی میں مل جاوں گا ، مگر مودی اور شاہ کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا

لالو نے کہا کہ ٹی وی پہلے اعلان کر دیتے تھے کہ یہاں چھاپہ ماری پڑنے والی ہے، لیکن اس مرتبہ ملک کی میڈیا تک کو کوئی معلومات نہیں ہوئی۔ گزشتہ 20 سال سے سی بی آئی کا سامنا کر رہا ہوں، مجھے اس کی عادت پڑ گئی ہے، کسانوں، نوجوانوں اور مظلوموں کی بات کرنے والوں کا یہی حشر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی جانتے ہیں کہ لالو بہار میں مضبوط آدمی ہے۔ وہ ملانے سے ماننے والا نہیں ہے، وہ اپنی بات رکھے گا ہی، اسی لئے وہ ہمارے یہاں سی بی آئی بھیج رہے ہیں۔ ریلوے کی آٹونامس باڈی ہے آئی آر سی ٹی سی ، اس کے کسی افسر کو بلا کر اپنے یہاں ایف آئی آر کرائی اور سرچ آپریشن کیا ، لالو یادو مٹی میں مل جائے گا، لیکن مودی اور بی جے پی کو ہٹا کر ہی دم لے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز