جے ڈی یو لیڈر شیام رجک کی باتیں صحیح ، نتیش کماردلتوں کے ریزرویشن کے خلاف : لالو پرساد

Nov 01, 2017 11:22 PM IST | Updated on: Nov 01, 2017 11:23 PM IST

پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کےدو دلت لیڈروں کے مرکز اور بہار حکومت کی ریزرویشن مخالف پالیسیوں کے سلسلے میں دیئے گئے بیان کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمارریزرویشن کے مخالف ہیں۔مسٹر یادو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ جے ڈی یو کے اسمبلی میں پارٹی کے نائب لیڈر شیام رجک اور اسمبلی کےسابق صدر ادے نارائن چودھری کا یہ کہنا کہ مرکز اور بہار حکومت دلتوں کو ریزرویشن دینے کے معاملے کو نظر انداز کر رہی ہے، یہ درست ہے۔ وزیر اعلی مسٹر کمار دلتوں کو ریزرویشن دینے کے مخالف رہے ہیں۔

آر جے ڈی صدر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ آرسي پي سنگھ ریت مافیاؤں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔بہار میں شراب کی ہوم ڈیلوری ہو رہی ہے۔ شراب بندی صرف کاغذ پر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچے شراب مافیاؤں  کے ایجنٹ بن رہے ہیں۔ مسٹر یادو نے کہا کہ شراب بندی وزیر اعلی مسٹر کمار کے قابو سے باہر کی بات ہو گئی ہے۔ جے ڈی یو کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ مسٹر سنگھ کے پاس شراب مافیاؤں کا پیسہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاگلپور کے سرجن گھوٹالے کا پیسہ مسٹر سنگھ کے پاس پہنچایا گیا ہے۔

جے ڈی یو لیڈر شیام رجک کی باتیں صحیح ، نتیش کماردلتوں کے ریزرویشن کے خلاف : لالو پرساد

آر جے ڈی صدر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے وقت جے ڈی یو لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ مسٹر سنگھ چھاپہ ماری کے خوف سے زیر زمین تھے اور اس کی اطلاع انہیں انتخابات میں جے ڈی یو کے سیاسی پالیسی ساز پرشانت کشورنے دی تھی۔ انہوں نے مسٹر سنگھ پر تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے رقم وصول کرنے کا بھی الزام لگایا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ اگر پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ میں ہمت ہے تو وہ حکمراں جنتا دل یو کے ریاستی ترجمان کے گھر چھاپہ ماری کریں۔ جے ڈی یو ترجمان کے گھر ہر شام شراب کی پارٹی کی جاتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز