دیش بچاو بی جے پی بھگاو ریلی : ممتا ، شرد ، اکھلیش اور غلام نبی آزد سمیت یہ سرکردہ لیڈران ہیں موجود

جہاں ایک طرف متعدد پارٹیوں کے لیڈران ریلی میں پہنچے ہیں ، وہیں بہار ہی نہیں بلکہ دوسری ریاستوں سے بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں۔

Aug 27, 2017 12:54 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 03:13 PM IST

پٹنہ : لولا یادو کی پٹنہ کے گاندھی میدان میں دیش بچاو بی جے پی بھگاؤ ریلی شروع ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف متعدد پارٹیوں کے لیڈران ریلی میں پہنچے ہیں ، وہیں بہار ہی نہیں بلکہ دوسری ریاستوں سے بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں۔ ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی ، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو ، جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو ، کانگریس کی طرف سے غلام نبی آزاد ، ڈی راجہ ، ہیمنت سورین سمیت اپوزیشن کے سرکردہ لیڈران ریلی میں موجود ہیں ۔

تاہم لالو کی ریلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی ، تاہم سونیا گاندھی کا ریکارڈ کیا ہوا بیان سنایا گیا جب راہل گاندھی کو خط پڑھ کر سنایا گیا ۔

دیش بچاو بی جے پی بھگاو ریلی : ممتا ، شرد ، اکھلیش اور غلام نبی آزد سمیت یہ سرکردہ لیڈران ہیں موجود

علاوہ ازیں گاندھی میدان کے نظارے کی بات کی جائے تو یہاں ایک تہوار جیسا ماحول ہے۔ لالو کے حامی نہ صرف ثقافتی پروگرام پیش کرتے نظر آئے ، بلکہ پٹاخے بھی چھوڑ جارہے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ گاندھی میدان میں جمع ہیں اور لالو یادو کی کھل کر حمایت کررہے ہیں ۔

قبل ازیں جے ڈی یو سے ناراض چل رہے شرد یادو نے ریلی سے پہلے کہا کہ اصلی جے ڈی یو ہم ہیں اور اسے ثابت کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور لالو کے بیٹے تیجسوی یادو اسٹیج سے کئی بڑے انکشافات کر سکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز