ایم سی ڈی انتخابات میں ای وی ایم میں گڑبڑی کی وجہ سے بی جے پی کو ملی جیت : لالوپرساد

راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)میں گڑبڑی کی وجہ سے ایم سی ڈی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی جیت ہوئی ہے

Apr 26, 2017 06:44 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 06:44 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)میں گڑبڑی کی وجہ سے ایم سی ڈی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی جیت ہوئی ہے۔

مسٹر یادو نے ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج پر یہاں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کی یہ جیت ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔سبھی اپوزیشن پارٹیاں جب تک ایک ساتھ نہیں آئیں گی تب تک یہی حال ہوگا۔

ایم سی ڈی انتخابات میں ای وی ایم میں گڑبڑی کی وجہ سے بی جے پی کو ملی جیت : لالوپرساد

لالو پرساد: فائل فوٹو

اسی دوران آرجے ڈی لیجسلیٹو پارٹی کی لیڈر اور سابق وزیراعلی محترمہ رابڑی دیوی نے کہا کہ سابق نائب وزیر اعلی اور بی جےپی لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر سشیل کمار مودی گزشتہ 25برسوں سے ان کے خاندان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔آر جے ڈی نے مودی سے جو سوال پوچھا ہے اس کا انہیں جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی پہلے ان کے بھائی سادھو یادو اور سبھاش یادو پر الزام لگاتے تھے اور اب وہ ان کے وزیر بیٹے تیج پرتاپ اور تیجسوی یادو کے پیچھے پڑے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز