چارہ گھوٹالہ : لالو پرساد یادو بنے قید نمبر 3351 ، جیل میں کچھ اس طرح گزری ان کی پہلی رات

بہارکے مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں راشٹریہ جنتادل آرے جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے ، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔

Dec 24, 2017 01:09 PM IST | Updated on: Dec 24, 2017 01:22 PM IST

رانچی : بہارکے مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں راشٹریہ جنتادل آرے جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے قصوروار قرار دیا ہے ، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ لالو کو رانچی کے برسا منڈا جیل میں وی آئی پی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ یہاں وہ قیدی نمبر 3351 کے طور پر رہیں گے۔

لالو پرساد کو وی آئی پی وارڈ کے اپر ڈویزن میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیل میں انہوں نے اپنی پہلی رات کافی بے چینی میں گزاری ۔ رات کے کھانے میں لالو کو پانچ روٹیاں ، ایک کٹوری ارہر کی دال اور بند گوبھی کی سبزی دی گئی ۔ رات میں لالو نے دیگر قیدیوں سے کوئی بات چیت نہیں کی ۔ تاہم آج صبح انہوں نے اخبار پڑھا۔ لالو کے آنے کے بعد سے جیل میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

چارہ گھوٹالہ : لالو پرساد یادو بنے قید نمبر 3351 ، جیل میں کچھ اس طرح گزری ان کی پہلی رات

جیل میں لالو کو مل رہی ہیں یہ سہولیات

لالو پرساد یادو کو جیل میں وی آئی پی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جس کمرے میں لالو کو رکھا گیا ہے ، اس میں اٹیج بیت الخلا ہے ۔ اس کے علاوہ لالو کو سونے کیلئے ایک چوکی ، کمبل ، تکیہ ، مچھردانی ، ضروری ادویہ ، پہنے کیلئے کرتا پاجامہ اور گرم کپڑے بھی دئے گئے ہیں۔ لالو کو کیبل کے بغیر ایک ٹی وی بھی دیا گیا ہے۔

گیارہ دن رہیں گے جیل میں

لالو پرساد یادو کو اس مرتبہ کم سے کم 11 دن جیل میں رہنا ہوگا۔ کیونکہ 24 دسمبر سے دو جنوری تک عدالت بند ہے۔ تین جنوری 2018 کو عدالت لالو کی سزا کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز