Live Results Assembly Elections 2018

لالو کی ریلی میں لوگوں کا ہجوم، تمام اپوزیشن پارٹیاں لے رہی ہیں حصہ

پٹنہ۔ ستائیس اگست کو آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی آواز پرپٹنہ کے گاندھی میدان میں حزب اختلاف کو متحد کرنے کے لئے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Aug 27, 2017 10:17 AM IST | Updated on: Aug 27, 2017 10:17 AM IST

پٹنہ۔ ستائیس اگست کو آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی آواز پرپٹنہ کے گاندھی میدان میں حزب اختلاف کو متحد کرنے کے لئے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی سمیت ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں لالو کی 'دیش بچاو ، بھاجپا بھگاؤ' ریلی میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس ریلی میں جے ڈی یو سے باغی شرد یادو بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ممتا بنرجی، اکھلیش اور کئی قد آور لیڈرلالو کے ساتھ منچ شئیر کریں گے۔ کانگریس اس ریلی میں شرکت کر رہی ہے لیکن سونیا اور راہل گاندھی اس میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔

لالو کی ریلی میں لوگوں کا ہجوم، تمام اپوزیشن پارٹیاں لے رہی ہیں حصہ

Loading...

آر جے ڈی نے اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ پٹنہ شہر ریلی کے رنگ میں رنگا نظر آ رہا ہے۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان تک جانے والی تمام سڑکیں پوسٹر اور بینر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہی نہیں، پارٹی نے ریاست کے تمام حصوں سے اپنے کارکنوں کو پٹنہ بلانے کے لئے اپنے خرچ پر تین ریل گاڑیاں بھی بک کرائی ہیں۔

 

 

 

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز