لالو بولے ، ایشوریہ تم لکی ہو،گھر میں تمہارے پیر پڑتے ہی سب کچھ ہونے لگا ہے درست

May 11, 2018 06:58 PM IST | Updated on: May 11, 2018 06:59 PM IST

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو جمعہ کے روز بڑی راحت ملی ہے ۔ انہوں نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے چارہ گھوٹالہ معاملہ میں 6 ہفتہ کی ضمانت ملی ہے ۔ ایسے میں لالو پرساد کے گھرمیں تیج پراتاپ یادو کی شادی کے ساتھ ساتھ یہ بڑی خوشی سامنے آئی ہے۔

چندرکا رائے کے خاندان سے ملاقات کے بعد بابا رام دیو نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ لالو پرساد نےاپنی ہونی والی بہو ایشوریہ سے خود فون پر بات کر کے اسے قسمت والی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے گھر میں پیر پڑتے ہی سب کچھ ٹھیک ہو نے لگاہے ۔

در اصل ، لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی ہفتہ کے روز بہار سرکار کے سابق لیڈر چندرکا رائے کی بیٹی سے ہونے والی ہے ۔ تیج پراپ کی اشوریہ سے 18 اپریل کو سگائی کے بعد سے لالو فیملی میں ایک بار بھر سے خوشیاں واپس آنے والی ہیں۔

ہفتہ کے روز تیج پرتاپ اور ایشوریہ کی شادی سے قبل ہی جمعہ کے روز لالو پرساد کو ضمانت ملی ہے ۔ لالو کے بگڑتی صحت اور بیماریوںسے مبتلاہونے کی وجہ سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت ملی ہے ۔ اب ایسے میں لالو اپنے خاندان کے ساتھ طویل وقت گزار پایں گے۔واضح رہے کہ تیجسوی یادو کو بھی غلط بیانی کے معاملہ میں کورٹ سے راحت ملی ہے ۔

خاندان کے لئے قسمت والی ہیں ایشواریہ

اس بارے میں ایشوریہ کی ماں پورنما رائے بتاتی ہیں کہ اس کی پیدائش سے ہی گھر میں خوشیاں آنے لگی ہیں۔ ایشوریہ کے پیدا ہونے کے بعد ہی والد چندرکا رائے بہار کے ٹیکسٹ بک کمیٹی کے چیر مین بنائے گئے تھے اور گھر میں لال بتی والی گاڑی آئی تھی۔ صرف یہی نہیں جب کہ اس کےبعد بھی ایشوریہ ہمارے خاندان کے دیگرمعاملوں میں قسمت والی رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ وقت قبل ہی ہوئی ایشوریہ اور تیج پرتاپ کی سگائی ہونے کے بعد دونوں کے گھروں میں نئے مہمان بھی آنےشروع ہو گئے ہیں۔

پورماکہتی ہیں کہ جس طری ایشوریہ ہمارے گھر کے لئے لکشمی بن کر رہی ہے اسی طرح وہ لالو جی کے گھر میں بھی لکشمی بن کر اپنے قدم رکھنے جا رہی ہے ۔ایشوریہ کی ہونے والی ساس رابڑی دیوی نے خود اسے پسند کیااور اسے کافی مانتی بھی ہیں۔

دوسری جانب لالو کے لئے ایشوریہ کا لکی ہونا اسلئے مانا جا رہا ہے کیوں کہ ان کی شادی کے بہانے ہی لالو کے سالے رابڑی دیوی کے بھائی سادھو اور سبھاش سے بھی خراب ہوئے رشتہ صحیح ہوتے نظر آرہے ہیں ۔غور طلب ہے کہ میسا بھارتی خود اپنے ماما سادھو یادو کے گھر تیج پرتاپ کی شادی کا کارڈ دینے پہونچی تھی۔

ماہرین تو یہ بھی اندازہ لگا رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ایشوریہ لالو فیملی کے لئے سیاسی طور پر بھی کافی قسمت والی ثابت ہونے والی ہیں۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز