بی جے پی والے اتنے"مووالی "ہیں کہ ایوان میں بھی خواتین نمائندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے بھی گریز نہیں کرتے: لالو

Mar 31, 2017 09:51 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 09:51 PM IST

پٹنہ : بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج ٹویٹ کر کے بی جے پی پر جم کر تنقید کی ۔ ان کا نشانہ بہار میں بی جے پی کے ایم ایل سی لال بابو پرساد پر تھا۔ لال بابو پر مبینہ طور پر ایک خاتون ایم ایل سی کے ساتھ زیادتی اور بدتمیزی کرنے کا الزام لگا ہے۔

لالو نے اپنے ٹویٹس میں لکھا کہ 'بی جے پی والے اتنے مووالي ہیں کہ ایوان میں بھی خواتین عوامی نمائندوں کو چھیڑنے سے گریز نہیں کرتے۔ ذرا تصور کریں، باہر کیا گل کھلاتے ہوں گے؟ بے شرم۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'بی جے پی نے بے شرمی کی ساری حدیں توڑ دیں۔

بی جے پی والے اتنے

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل بہار قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی لال بابو نے ایل جے پی کی ایک خاتون ایم ایل سی سے مبینہ طور پر زیادتی اور بے حیائی کی تھی، جس کے بعد رکن اسمبلی نیرج کمار اور لال بابو کے درمیان مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد جمعہ کو بی جے پی نے لال بابو کو پارٹی سے معطل کر دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز