بی جے پی حکومت میں ملک محفوظ نہیں ، جوانوں کے قتل کے بعد وزیر اعظم پاکستان جا کر کھاتے ہیں بریانی:لالو

May 14, 2017 05:01 PM IST | Updated on: May 14, 2017 05:01 PM IST

پٹنہ : مرکز کی مودی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر آر جے ڈی نے بی جے پی اور وزیر اعظم پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کر کے وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر بی جے پی تک پر نشانہ سادھا ۔ لالو نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ملک کبھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے جوانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے، کبھی وہ ملک کی سرحد پر شہید ہو رہے ہیں ، تو کبھی ملک میں ، لیکن حکومت خواب غفلت میں ہے۔ لالو نے وزیر اعظم مودی کا آڈیو کلپ سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بننے سے پہلے وہ کہتے تھے کہ اگر کوئی ہمارے ایک جوان کا سر کاٹے گا ، تو ہم اس کے بدلے 10 سر کاٹ کر لائیں گے ، لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد ساری باتوں کو بھول گئے۔

لالو نے کہا کہ جب پاکستان نے ہمارے ملک کے جوانوں کو قتل کر کے ان کی لاش کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا ، تو وزیر اعظم پاکستان جاکر بریانی کھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی رام بننا چاہتے ہیں، وہ عوام کو کہتے ہیں کہ بجرنگ بلي بنو اور خاموشی سے میری بات سنو۔ سچ تو یہ ہے کہ مودی ظالم بننا چاہتے ہیں۔ لالو نے وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نربھیا اسکینڈل جیسے گھناؤنے جرائم پر سپریم کورٹ نے مجرموں کو پھانسی کی سزا دی ، لیکن بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں روزانہ اس طرح کے جرائم ہو رہے ہیں۔

بی جے پی حکومت میں ملک محفوظ نہیں ، جوانوں کے قتل کے بعد وزیر اعظم پاکستان جا کر کھاتے ہیں بریانی:لالو

روزانہ متعدد نربھياو ںکے ساتھ وحشیانہ واقعہ کو انجام دیا جا رہا ہے ، لیکن وزیر اعظم مودی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نوٹ بندی کے بعد سے کشمیر میں پتھر بازی بند ہو جائے گی ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ لالو نے اگست مہینے میں مجوزہ ریلی کو لے کر بھی کہا کہ بہار میں ہونے والی ریلی کے بعد مرکزی حکومت کو اس کی حقیقت کا پتہ لگے گا۔

لالو نے نیتی آیوگ کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پلاننگ کمیشن کو ختم کر کے نیتی آیوگ بنایا ۔ آج یہ نیتی آیوگ کہہ رہا ہے کہ لوک سبھا اور اسمبلی کا الیکشن ایک ساتھ کروایا جائے۔ یہ جمہوری ڈھانچے کو برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وفاقی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز