ڈیڑھ ماہ سلاخوں سے باہر رہیں گے لالو پرساد یادو، کیا ہوگا خفیہ ایجنڈا

لالو یادو بہار کی سیاست کا وہ شہرا ہیں جس کا ہر کوئی لوہا مانتا ہے ، لیکن چارہ گھوٹالہ میں پھنسے لالو اب کمزور نظر آرہے ہیں ، پھر بھی لالو کو اپوزیشن کم نہیں سمجھتا ۔

May 14, 2018 09:50 AM IST | Updated on: May 14, 2018 11:21 AM IST

لالو یادو بہار کی سیاست کا وہ شہرا ہیں جس کا ہر کوئی لوہا مانتا ہے ، لیکن چارہ گھوٹالہ میں پھنسے لالو اب کمزور نظر آرہے ہیں ، پھر بھی لالو کو اپوزیشن کم نہیں سمجھتا ۔ دراصل لالو کے پاس سیاست کا وہ تجربہ ہے جس کے سہارے وہ اپنے حزب مخالف پر حاوی ہونا جانتے ہیں ۔

گزشتہ 5 ماہ سے لالو چارا گھوٹالہ معاملہ میں جیل میں بند ہیں ۔ پارٹی اور خاندان پر پریشانی ہے ۔ اسی درمیان بیٹے تیج پرتاپ کی شادی کے لئے انہیں 3 دنوں کی پیرول ملی اور اب کورٹ نے علاج کے لئے انہیں 6 ہفتوں کی پرویجنل ضمانت بھی دے دی ہے ۔ مطلب لالو اب دیڑھ ماہ تک سلاخوں سے آزاد ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان 6 ہفتوں میں لالو اپنے مخالفین کے لئے کون سا ہیڈ ایجنڈا بنانے والے ہیں ۔

ڈیڑھ ماہ سلاخوں سے باہر رہیں گے لالو پرساد یادو، کیا ہوگا خفیہ ایجنڈا

فائم تصویر

آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ لالو ان 6 ہفتوں میں صرف صحت کا مفاد لیں گے ۔ لیکن جہاں لالو ہوں گے وہاں سیاست کا ہونا تو طے ہیں ۔ اگرچہ مخالفین کی مانے تو لالو کا سارا یجنڈا اب جیل میں سیٹ ہو گیا ہے۔ جے ڈی یو ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ لالو کا ایجنڈا اپنے خاندان کو اقتداد دلانا ہے ۔ اس سےباہر کا ایجنڈا سیٹ کرنا ان کے بس کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا لالوپر بدعنوانی اور کنبہ پروری کا داغ لگ چکا ہے کہ اب ان کےدھوکہ میں کوئی نہیں آئے گا۔

لالو نے بنائی میڈیا سے دوری

تیج پرتاپ کی شادی میں تمام حزب مخالف لیڈران کا آنا جانا لگا رہا لیکن لالو سے کون سے لیڈر ملنے آئیں گے یہ دیکھنے والی بات ہوگی ۔ فی الحال لالو نے میڈیا سے دوری قائم کی ہوئی ہے کیوں کہ لالو جانتے ہیں کہ ان پر کورٹ کا سخت پہرا ہے ۔ اگرچہ یہ خیال لانا بھی غلط ہوگا کہ لالو جیل سے باہر رہیں گے اور خاموش بیٹھیں گے ۔ لالو کے پاس 6 ہفتوں کا وقت ہے اور یہ وقت مخالفین کے خلاف سخت ایجنڈا سیٹ کرنے کے لئے کافی ہے ۔ فی الحال قیاس آرائی ہے کہ لالو میڈیا اور کورٹ کی نظروں سے بچ کر مخالفین کو شکست دینے کے لئے پیچیدہ ایجنڈا بنانے میں لگ جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز