لالو کا نتیش کمار پر تیکھا نشانہ ، وزیر اعلی بتائیں سیلاب دوپیر والے چوہوں کی وجہ سے آیا یا چار پیر والے

Sep 02, 2017 04:54 PM IST | Updated on: Sep 02, 2017 04:54 PM IST

پٹنہ : راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو نے بہار میں سیلاب کے پیچھے چوہوں کے رول ہونے کے ریاست کے آبی وسائل کے وزیر کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کو یہ بتانا چاہیے کہ سیلاب دو پیر والے چوہوں کی وجہ سے آیا یا چار پیر والے چوہوں کی وجہ سے۔  مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر وزیر اعلی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نتیش بتائیں بہارمیں سیلاب دو پیر والے چوہوں کی وجہ سے یا چار پیر والوں چوہوں کی وجہ سے جو پشتوں کی تعمیر کا ہزاروں کروڑ کھا گئے۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں لالو نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ سیلاب کی جواب دہی چوہوں کی ہے ۔ نتیش کی تھوڑہی ہے۔ نتیش پر تواخلاقیات کا نشہ سوار ہے۔ وہ ضمیر کے ساتھ مکالمے میں مصروف ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ نے کہا کہ پہلے ہزاروں لیٹر شراب غائب ہونے پر چوہوں کو ذمہ دار قرار دے دیاگیاتھا ۔ اب سیلاب میں ہزاروں کی لوگوں کی موت کے لیے ایک بار پھر الزام چوہوں کے سر دیا جارہا ہے۔ یعنی یہ چوہے نہ ہوئے نتیش سرکار کے قربانی کے بکرے ہوگئے۔

لالو کا نتیش کمار پر تیکھا نشانہ ، وزیر اعلی بتائیں سیلاب دوپیر والے چوہوں کی وجہ سے آیا یا چار پیر والے

مسٹر یادو کے ٹوئٹ پر ان کے بیٹے اور حزب اختلاف کے رہنما تجسوی یادو نے نتیش سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے چوہوں نے سرکاری شراب پی کر پشتوں کو کاٹ دیا جسے بہار میں قیامت خیز سیلاب آیا۔

واضح رہے کہ ریاست کے آبی وسائل کے وزیر نے سیلاب کے حوالے سے کہا تھا کہ بہار میں چوہے ندی پر بنے پشتوں کو کمزور کردیتے ہیں۔ پشتوں پر رہنے والے وہیں مچان بناکر اناج رکھ دیتے ہیں اور پھر چوہے بل بنادیتے ہیں۔ اس سے پشتے کمزور ہوجاتے ہیں اور پانی کا دباؤ برداشت نہیں کرپاتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز