نریندر مودی کے سامنے نتیش درخواست کرتے رہے، نہیں ملا سینٹرل یونیورسیٹی کا درجہ: لالو کا طنز

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بہار دورہ کے دوران وزیراعلی نتیش کمار ان سے پٹنہ یونیورسٹی کو سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کی درخواست کرتے رہے لیکن وہ ملک کے لوگوں کو بے وقوف بنا کر چلے گئے۔

Oct 14, 2017 08:37 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 08:37 PM IST

پٹنہ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بہار دورہ کے دوران وزیراعلی نتیش کمار ان سے پٹنہ یونیورسٹی کو سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کی درخواست کرتے رہے لیکن وہ ملک کے لوگوں کو بے وقوف بنا کر چلے گئے۔ مسٹر یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ پٹنہ یونیورسٹی کی صدی تقریب کے بہانے آئے وزیراعظم کے بہار دورہ سے لوگوں کو امید تھی کہ پٹنہ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ مل جائے گا اور اس کے لئے وزیراعلی مسٹر کمار نے ان کے سامنے ہاتھ جوڑکر درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی درخواست کرتے رہے لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

آر جے ڈی صدر نے کہا کہ وزیراعلی مسٹر کمار کو شرم آنی چاہئے کہ کالجوں میں اساتذہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے کلاس میں پڑھائی نہیں ہورہی ہے۔ جب تک ریاست میں اساتذہ نہیں رہیں گے تب تک بچے پڑھیں گے کیسے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تعلیم کی صورتحال کافی خراب ہے اور اس پر حکومت کی جانب سے توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

نریندر مودی کے سامنے نتیش درخواست کرتے رہے، نہیں ملا سینٹرل یونیورسیٹی کا درجہ: لالو کا طنز

وزیر اعظم نریندر مودی پٹنہ یونیورسیٹی کی صد سالہ تقریب میں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز