ایکسکلوزیو انٹرویو: صدر جمہوریہ کے لئے اڈوانی کے نام پر نرم پڑے لالو یادو

Jun 15, 2017 02:49 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 02:51 PM IST

پٹنہ۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے سی این این۔ نیوز 18 سے صدارتی انتخابات، شہاب الدین، سشیل مودی اور بیٹی میسا بھارتی پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا، لال کرشن اڈوانی کی شتروگھن سنہا اور دوسرے بہت سے لوگ بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن، میں نے بابری مسجد معاملہ میں ان کا نار (ناڑا) کاٹ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہو پڑھی لکھی ہو جو ساس سے جھگڑا نہ کرے۔ صدر کے لئے اڈوانی کا نام آئے گا تو دیکھا جائے گا، لیکن نظریات سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پہلے نام آنے دیجئے۔ ایڈوانس میں کیا بولیں؟

سال 2019 میں کون وزیر اعظم  ہو گا کے جواب میں لالو نے کہا کہ یہ تو الیکشن کے بعد ہی طے ہوگا۔ اس وقت دولہا طے کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی۔ اب اپوزیشن کے لوگ متحد ہو رہے ہیں۔ اس کے لئے 27 جون کو پٹنہ میں ایک ریلی بھی ہے۔

ایکسکلوزیو انٹرویو: صدر جمہوریہ کے لئے اڈوانی کے نام پر نرم پڑے لالو یادو

شہاب الدین کے معاملے میں لالو نے کہا ایس پی مناسب طریقے سے کام نہیں کر رہا ہے۔ یہ کیا جرم ہے؟ اس کے کنٹینٹ میں کوئی جرم نہیں ہے۔ اس نے جیل سے کس طرح بات کی، یہ اتھارٹی جانے۔ امت شاہ جب جیل میں تھا تو نریندر مودی اس سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا، میں کوئی پیٹروجن نہیں دیتا۔ شہاب الدین جیل میں ہے۔ ہماری حکومت نے اس پر کیس ختم نہیں کیا، بلکہ لگایا ہی ہے۔

سشیل مودی پر لالو نے کہا، وہ جھوٹ کے اوتار ہیں۔ میرا سیکرٹری تھا۔ پرانے کاغذ نکال کر الزام لگاتا ہے۔ ٹی وی اس کی بات کو دکھاتا ہے، میری نہیں۔ بیٹی میسا پر کہا، وہ انکم ٹیکس کے سوال کا جواب دینے گئی تھی۔ اس بات کی انٹری ہے۔ میڈیا نے غلط چھاپا کہ میسا اور اس کے شوہر کو پینلٹی لگا۔ یہ سب جھوٹ ہے۔ نتیش کے سوال پر کہا کہ ان کا مکمل سپورٹ ہے مجھے۔ وہ میرے ذاتی معاملے میں کیا بولیں گے؟ بی جے پی کے ساتھ نتیش کے جانے کا سوال ہی نہیں ہے۔ دہلی بہت دور ہے۔

چارہ گھوٹالے پر لالو نے کہا، میرے اوپر کیس چل رہا ہے۔ اس کا میں سامنا کروں گا۔ گھر میں ڈاکٹر کی تعیناتی پر لالو نے کہا، میرے گھر ڈاکٹر آیا۔ کیا جیٹلی کے گھر ایمس کا ڈاکٹر نہیں جاتا ہے؟ ڈیوٹی ختم کرکے شام 7 بجے کے بعد ڈاکٹر انجیکشن لگانے آیا تھا۔ بہو کے سوال پر لالو نے کہا، یہ سوال ہم سے کیوں کرتے ہو۔ مجھے شادی کرنی ہے؟ لڑکوں کو شادی کرنی ہے اور وہ ہی پسند کریں گے. ہم بعد میں دیکھیں گے۔ زمانہ الٹا ہو گیا ہے۔ پہلے لڑکے کو پسند ہو تب بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رابڑی صحیح بولی ہیں کہ پڑھی لکھی بہو چاہئے۔ دن بھر ساس سے لڑے گی تو کس طرح چلے گا؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز