مغربی بنگال میں دردناک حادثہ ، 40 افراد دریا میں بہے ، 3 کی موت، 17 ہنوز تک لاپتہ

مغربی بنگال میں 200 لوگوں کے دریا میں بہہ جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہگلی میں جےٹي پر چڑھنے کے دوران یہ حادثہ پیش ٓآیا۔

Apr 26, 2017 04:10 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 04:10 PM IST

کولکاتہ : مغربی بنگال میں 200 لوگوں کے دریا میں بہہ جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہگلی میں جےٹي پر چڑھنے کے دوران یہ حادثہ پیش ٓآیا۔ جےٹي بانس یا لکڑی کا عارضی پل ہوتا ہے۔

نیوز 18 بنگلہ کے مطابق واقعہ میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے ، 20 افراد کو بچالیا گیا ہےجبکہ 17 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ تاہم مہلوکین کی تعداد کو لے کر ابھی کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مغربی بنگال میں دردناک حادثہ ، 40 افراد دریا میں بہے ، 3 کی موت، 17 ہنوز تک لاپتہ

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں ہگلی ضلع کے بھدریشور پولیس تھانہ کے تحت تلني پارا گھاٹ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہس ے جےٹي میں خرابی کے سبب رونما ہوا۔ حادثے کے وقت تقریبا 150-200 لوگ جےٹي پر تھے۔

اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہوجانے کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا اور تقریبا 40 افراد پانی میں بہنے لگے۔ حادثے کے فورا بعد دریا میں موجود ماہی گیروں نے لوگوں کو بچانے کی کوشش شروع کردی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے دو دو لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز