کولکاتہ میں فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد کی موت، کئی کے دبے ہونے کا اندیشہ

جنوبی کلکتہ میں واقع یہ علاقہ کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔

Sep 04, 2018 05:57 PM IST | Updated on: Sep 04, 2018 07:01 PM IST

کولکاتہ کے ماجر ہاٹ میں فلائی اوورگرنے کی وجہ سے 5ا افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ مزید افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ جنوبی کولکاتہ میں واقع یہ علاقہ کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔ یہ حادثہ آفس کے اوقات ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا ہے۔ اس لیے زیادہ افراد کے دبے ہونے کا امکان نہیں ہے۔

اس پل کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اگرآفس کا وقت ختم ہونے کے بعد یہ حادثہ ہوتا توزیادہ اموات ہونے کا اندیشہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لگاتار بارش کی وجہ سے پل مخدوش ہوگیا تھا ۔ یہ حادثہ اسی کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔

کولکاتہ میں فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد کی موت، کئی کے دبے ہونے کا اندیشہ

رپورٹ کے مطابق پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق 8 زخمیوں کو نزدیکی ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد تارا تلا اور ڈائمنڈ ہاربر کے بیچ راستے کو بند کردیا گیا ہے۔  پل منہدم ہونے کے سب سیالدہ سیالدہ کو جوڑنے والی ریلوے لائن پر ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

حادثے پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ راحت اور بچاو کام شروع کردیا گیا ہے۔ اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دیئے گئےہیں۔ خامی جانچ کے بعد سامنے آئے گی۔ ابھی پوری توجہ راحت اور بچاو پر ہے۔

ریاستی وزیر چندرما بھٹاچاریہ نے کہا کہ حادثہ میں ابھی تک 5 لوگوں کے مرنے کا خدشہ ہے، لیکن ان اموات کی سرکاری طور پر ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز