ممتا کا وزیر اعظم مودی پر حملہ، کہا : اڈوانی، راج ناتھ اور جیٹلی چلائیں حکومت

Jan 06, 2017 08:35 PM IST | Updated on: Jan 07, 2017 11:28 AM IST

کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو اڈوانی، راج ناتھ یا پھر جیٹلی چلائیں ، تو انہیں کوئی دقت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صدر جمہوریہ ڈاکٹر پرنب مکھرجی سے اپیل بھی کی ہے۔ہمارے ساتھی نیوز چینل سی این این-نیوز 18 نے کہا ہے کہ ممتا نے صدر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور ریاستوں کو ایک 'مسلط مرکزی حکومت سے بچائیں۔ بنرجی نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو صدر ہی بچا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکز میں جو لیڈر ہے ، وہ انتہائی نااہل ہے۔ وہ کالی داس ہے ، جس نے اسی درخت کی شاخوں کو کاٹ دیا ، جس پر وہ بیٹھا تھا۔ مجھے کوئی دقت نہیں ہے اگر اڈوانی، راج ناتھ یا پھر جیٹلی حکومت چلائیں۔ دو سال تک صدر راج لگنے پر بھی کوئی دقت نہیں ہے۔

ممتا کا وزیر اعظم مودی پر حملہ، کہا : اڈوانی، راج ناتھ اور جیٹلی چلائیں حکومت

ممتا نے کہا کہ مغربی بنگال میں 1.7 کروڑ لوگ نوٹ بندی سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں 81.5 ملین افراد بے روزگار ہو گئے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز