ممتا بنرجی کا مودی حکومت پر نشانہ ، آج نصف شب سے جمہوریت کے سامنے سنگین خطرہ

Jun 30, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Jun 30, 2017 07:38 PM IST

کولکاتہ : گڈس اینڈ سروسز ٹیکس یعنی جی ایس ٹی کے لانچ پروگرام سے عین قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک مرتبہ پھر مرکزی حکومت پر تیکھا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جون 2017 کی آدھی رات سے آزادی اور جمہوریت کے سامنے سنگین خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ 30 جون 2017 کی آدھی رات سے آزادی اور جمہوریت کے سامنے سنگین خطرہ پیدا ہو جائے گا، ملک میں اس وقت جو حالات ہیں ، اس سے اس بات کی فکر ہے کہ جی ایس ٹی قانون میں گرفتاری کو لے کر جو سیکشن جوڑے گئے ہیں ، اس کے ذریعہ حکومت کی پالیسی پر سوالات اٹھانے والے کاروباریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ممتا بنرجی کا مودی حکومت پر نشانہ ، آج نصف شب سے جمہوریت کے سامنے سنگین خطرہ

ممتا بنرجی، فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

قابل ذکر ہے کہ آج رات ٹھیک 12 بجے صدر پرنب مکھرجی گھنٹے بجا کر جی ایس ٹی کے نفاذ کا اعلان کریں گے، اس کے لئے حکومت کی سبھی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور الٹی گنتی بھی شروع ہو چکی ہے۔

اس دوران مختلف شہروں میں کاروباری جی ایس ٹی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ تاجروں نے کانپور میں جھانسی ایکسپریس کو روک دیا ۔ وہیں بھوپال، اندور اور رائے پور جیسے شہروں میں تاجروں نے جی ایس ٹی کی مخالفت میں بازار بند رکھے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز