کسی بھی قیمت پر آدھار سے لنک نہیں کراوں گی موبائل نمبر ، کنکشن کاٹنا چاہتے ہیں تو کاٹ دیں : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ اپنے موبائل فون کو آدھارسے لنک نہیں کرائیں گی خواہ موبائل کنکشن بند ہوجائے۔

Oct 25, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Oct 25, 2017 08:09 PM IST

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ اپنے موبائل فون کو آدھارسے لنک نہیں کرائیں گی خواہ موبائل کنکشن بند ہوجائے۔ محترمہ بنرجی نے آج یہاں ترنمول کانگریس پارٹی کی کور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو جم کر نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی قیمت پر فون کے ساتھ آدھار لنک نہیں کراوں گی۔ اگر وہ میرا فون کاٹنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے دو۔ اس سے مجھے ایس ایم ایس جیسی پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اسی طرح آدھار کی مخالفت کرنے کی گزارش کی ہے۔وہ کتنے فون کو ڈسکنیٹک کریں گے ؟ بی جے پی کیا چاہتی ہے؟ کیا وہ لوگوں کے راز جاننا چاہتی ہے ؟ یہ پرائیویسی پر راست حملہ ہے۔

محترمہ بنرجی نے کہاکہ موبائل کے ساتھ آدھار لنک کرانے کا معاملہ پرائیویسی پر حملہ ہے۔ اگر آپ کا فون آدھار سے لنک ہوجاتا ہے تو ایک شخص اور اس کی بیوی کے مابین نجی بات چیت بھی بی جے پی دفتر پہنچ جائے گی۔ ہم اس معاملہ پارلیمنٹ کے باہر اور اندر دونوں جگہ اٹھائیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کے لئے قانونی لڑائی بھی لڑوں گی۔

کسی بھی قیمت پر آدھار سے لنک نہیں کراوں گی موبائل نمبر ، کنکشن کاٹنا چاہتے ہیں تو کاٹ دیں : ممتا بنرجی

ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جی ایس ٹی کے نفاذ میں جلد بازی کرنے کاالزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال نے جی ایس ٹی کو جلد بازی کے خلاف آواز بلند کی تھی ۔مگر مرکزنے ہماری باتوں کو نہیں سنا ۔آج صورت حال یہ ہے کہ چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعت بند کی ڈگار پر پہنچ چکی ہے ۔نظام ٹھپ ہے۔ 50 فیصد کاروباری اپنا ریٹرن نہیں بھر پارہے ہیں ۔صرف سورت میں ایک لاکھ افرادبے روزگار ہوگئے ہیں ۔

Loading...

ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کی ترقی کو لے کر مرکز مسلسل جھوٹ بول رہی ہے جب کہ جی ڈی پی 7 فیصد ے گر کر 5.7فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ظاہر ہے کہ ان کی کارکردگی صفر ہے اور یہ لوگ صرف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت کی بات کرتے ہیں ۔عوام کے فلاح و بہود سے متعلق ایشو کو اٹھانے کے بجائے پولرائزیشن کی سیاست کرتے ہیں اور اس میں عوام کو الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر نوٹ بندی کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’نو ٹ منسوخی ‘‘ کے ذریعہ ایک بڑے گھوٹالہ کو انجام دیا گیا ہے ۔وزیرا علیٰ نے جی ایس ٹی کو لے کر بھی مرکز ی حکومت کے فیصلے پر سوالیہ نشان لگایا ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز