Live Results Assembly Elections 2018

ممتا بنرجی نے کہا : مجھے وزیراعظم مودی سے کوئی پریشانی نہیں ، امت شاہ سے ہے

لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ ملک میں آمریت کا ماحول بنارہے ہیں۔

Aug 20, 2017 01:51 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 01:53 PM IST

کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لوگوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ انہیں وزیراعظم مودی سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ ملک میں آمریت کا ماحول بنارہے ہیں۔ ممتا نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے کام کرنے کے طریقہ پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈرےہوئے ہیں، ملک میں آمريت ہے، پارٹی صدر کس طرح سے وزراء کی میٹنگ لے سکتا ہے؟ وزیراعظم کون ہے ، مودی یا  پھرشاہ ؟۔

ادھر بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا کا کہنا ہے کہ مودی کے خلاف جو بھی کھڑا ہوگا وہ بھی غریب اور غربت سے متعلقہ وزیر اعظم کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہوگا۔ پاترا نے کہا کہ ممتا نے ایک طویل لڑائی کے بعد پی ایم مودی کو قبول کرلیا ہے، وہ آہستہ آہستہ امت شاہ کو بھی قبول کرلیں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا : مجھے وزیراعظم مودی سے کوئی پریشانی نہیں ، امت شاہ سے ہے

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز