Live Results Assembly Elections 2018

مغربی بنگال : ممتا حکومت کا پنچایتی علاقوں میں گائے تقسیم کر نے کا فیصلہ ، بتائی یہ وجہ ؟

ممتا بنرجی کی قیادت والی بنگال حکومت نے پنچایتی علاقوں میں ہر ایک گھر کو گائے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Nov 15, 2017 11:17 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 12:04 AM IST

کلکتہ: 2018میں پنچایت انتخاب سے قبل ممتا بنرجی کی قیادت والی بنگال حکومت نے پنچایتی علاقوں میں ہر ایک گھر کو گائے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر سواپن دیب ناتھ نے کہا کہ ریاست میں دودھ کی سپلائی میں اضافہ کرنے کیلئے ہر ایک خاندان کو گائے فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے اگلے چند مہینے میں تمام کارروائی مکمل ہوجائے گی اور جلد ہی گائے کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گائے کی تقسیم سے جہاں دو دھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہیں خاندان خود کفیل بھی ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ بایاں محاذ کے دور حکومت کے مقابلے اب دودھ کی پیداوارمیں 16فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔مگر اب بھی ضرورت کے مطابق دودھ کی پیداوار میں کمی ہے ۔اس سوال پر کیا کہ یہ فیصلہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے ؟ دیب ناتھ نے کہا کہ اس کا تعلق پنچایت انتخاب سے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گائے کی تقسیم کی شروعات بھیر بھوم ضلع سے کی جائے گی ۔

مغربی بنگال : ممتا حکومت کا پنچایتی علاقوں میں گائے تقسیم کر نے کا فیصلہ ، بتائی یہ وجہ ؟

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز