ممتا بنرجی نے نریندر مودی کا موازنہ محمد بن تغلق سے کیا، کہا، مودی کا اسٹائل تغلقی ہے

Jan 11, 2017 10:41 AM IST | Updated on: Jan 11, 2017 10:41 AM IST

کلکتہ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی کا موازنہ محمد بن تغلق سے کرتے ہوئے کہا کہ 14ویں صدی میں ہندوستان پر حکومت کرنے والے محمد بن تغلق نے جس طریقے سے حکمرانی کی تھی اور ملک کو تباہ کیا تھا مودی بھی اسی راہ پر گامزن ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے دہلی میں کئی حکومتیں دیکھی ہیں ۔مگر اس طریقے کی تغلقی حکومت نہیں دیکھا ہے ۔مودی کا اسٹائل تغلقی ہے ۔وہ مختلف مواقع پر اس کا ثبوت پیش کرچکے ہیں ۔ تغلقی حکومت کے تغلقی فرمان کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ بیر بھوم میں جے دیب میلہ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو پلاسٹک کرنسی کو فروخت کرنے کیلئے سیلس مین بن گئے ہیں مگر کیا ملک کے عوام پلاسٹک کرنسی کھائے گی ۔ لوگوں کے پاس نقد نہیں ہے ۔لوگوں کے سفید روپے کو کالا اور بی جے پی کے کالا روپیہ کو سفید روپیہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ مودی کے خلاف بولنے کی ہمت کرتے ہیں انہیں بدعنوان قرار دے کر مرکزی ایجنسیوں کو ان کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ فسادات کی وجہ سے امریکہ نے مودی کو بلیک لسٹ کردیا تھا ۔مگر مودی وزیر اعظم بننے کے بعد بھی نہیں بدلے ہیں وہ اب بھی اسی روش پر قائم ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مودی کے خلاف سڑکوں پر آجائیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی ایم نے بنگال کو تباہ کردیا اور بی جے پی ملک کو تباہ کررہی ہے ۔ ہم بنگال کو ترقی یافتہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نوٹ بندی کی وجہ سے 120افراد کی موت ہوگئی ہے اس کیلئے ذمہ دار کون ہے۔اس کیلئے مودی کے علاوہ کوئی دوسرا ذمہ دار نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے اس موقع پر ریاست میں مرنے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 30فیصد افراد بے روزگار ہوگئے ہیں ۔100دن کیلئے کام کرنے والوں کو مزدوری نہیں مل رہا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے بول اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست میں عالمی سطح کا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ممتا بنرجی نے نریندر مودی کا موازنہ محمد بن تغلق سے کیا، کہا، مودی کا اسٹائل تغلقی ہے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز