ممتا بنرجی کا وزیر اعظم مودی پر طنز ، صرف بیان بازی سے نہیں رکے گا گائے کے نام پر قتل

Jun 29, 2017 05:52 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 06:06 PM IST

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گائے کے نام پر معصوم لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بیان بازی سے کام نہیں چلنے والا ہے ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم گؤرکشکوں کے ذریعہ گائے کے نام پر ہجومی تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔اس کو کسی بھی صورت میں روکنا ہوگا ۔صرف بیان بازی کافی نہیں ہے۔

ممتا بنرجی کا وزیر اعظم مودی پر طنز ، صرف بیان بازی سے نہیں رکے گا گائے کے نام پر قتل

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جو آج گجرات کے دورہ پر ہیں نے گائے کے تحفظ کے نام پر لوگوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔سابر متی آشرم میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا گؤبھگتی کے نام پر قتل ناقابل قبول ہے۔ممتا بنرجی کا اشارہ وزیرا عظم کے اسی بیان کی طرف ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز