مودی حکومت نے طیارہ حادثے میں میرے قتل کی سازش رچی تھی: ممتا بنرجی کا سنگین الزام

Jan 12, 2017 10:08 AM IST | Updated on: Jan 12, 2017 10:08 AM IST

کولکتہ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ ایک طرح سے راون سے کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو کہا کہ اگر انہوں نے نوٹ بندی کی کوئی اور کوشش کی تو لوگ ان پر پابندی لگا دیں گے۔ نوٹ بندی کی مخالفت میں یہاں بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کے دفتر کے باہر منعقد دھرنے کے دوران ممتا نے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لئے مودی پر ایک دہشت گردی مہم چلانے کا الزام لگایا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مودی کی مخالفت کرنے پر انہیں طیارہ حادثے میں ختم کرنے کی سازش رچی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا موازنہ راون سے کرتے ہوئے انہوں نے مودی کی طرف سے نئے سال کے موقع پر قوم کے نام خطاب کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نئے سال کے موقع پر اس امید سے ٹیلی ویژن پر اپنی نگاہ جمائے ہوئے تھے کہ نقد رقم نکالنے پر طے حد ختم ہو گی۔ لیکن، وہ ہوا ہی نہیں۔ اس کے بدلے انہوں نے اپنی تقریر کی۔ تالی پیٹتے رہے، پیٹتے رہے۔ یہ تقریر کرنے کا ان کا طریقہ ہے اور پھر انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی چھاتی اور کندھے چوڑے ہیں۔

مودی حکومت نے طیارہ حادثے میں میرے قتل کی سازش رچی تھی: ممتا بنرجی کا سنگین الزام

ممتا نے کہا کہ راون کا بھی کندھا چوڑا تھا اور اس کے پاس تو 10 سر بھی تھے۔ نوٹ بندی میں 1000 روپے کا نوٹ ختم کر آپ 2000 روپے کا نوٹ کیوں لائے۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی کے لوگوں نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں یہ 2000 روپے کے نوٹ بھی ختم کر دیے جائیں گے۔ لیکن اس طرح کا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے لوگ مودی پر پابندی لگا دیں گے۔

گزشتہ سال 30 نومبر کو انہیں لے جا رہے ایک ہوائی جہاز کے کولکتہ ہوائی اڈے کے قریب آسمان میں تقریبا 40 منٹ تک چکر کاٹنے کے واقعہ کو لے کر انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ان کے قتل کی کوشش تھی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ایک طیارے کے حادثے میں میرے قتل کی سازش رچی گئی۔ بعد میں انہوں نے دو پائلٹوں کو معطل کر دیا۔ ائیر ٹریفک کنٹرول کسی اور پر الزام لگا رہا ہے۔ دیگر لوگ کسی دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ پولیس کو صحیح جانچ پڑتال کرنے کے لئے کوئی دستاویز نہیں مہیا کرایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ (حکومت) خطرناک ہے۔ وہ کچھ بھی اور سب کچھ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز