موبائل نمبر کوآدھارسے لنک کرانے کا معاملہ پر عدالت کا فیصلہ قابل احترام ، ہماری درخواست پوری طرح مسترد نہیں ہوئی : ممتا بنرجی

اس دلیل کے ساتھ کہ ان کی حکومت سپریم کے فیصلے کا احترام کرتی ہے مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آدھار کارڈ سے متعلق ان کی حکومت کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مکمل طور پر رد نہیں کیا ہے

Oct 30, 2017 09:55 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 09:55 PM IST

کلکتہ : اس دلیل کے ساتھ کہ ان کی حکومت سپریم کے فیصلے کا احترام کرتی ہے مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آدھار کارڈ سے متعلق ان کی حکومت کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مکمل طور پر رد نہیں کیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق جب سوال کیا گیا تو وزیرا علیٰ نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔مگریہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ حکومت نے ہماری درخواست کو مکمل طور پر رد کردیا ہے ۔عدالت نے ذاتی طور پر درخواست دینے کو کہا ہے ۔میں یہ جانتی ہوں کہ کچھ افراد نے ذاتی طور پر بھی موبائل نمبر سے آدھار کارڈ کو لنک کرنے کے خلاف اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ممتا حکومت کی درخواست پر کہا کہ کوئی بھی ریاستی حکومت کس طرح سے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہے۔عدالت نے کہا کہ ممتا بنرجی ذاتی طور پر اس کے خلاف اپیل کرسکتی ہیں ۔تاہم عدالت نے موبائل نمبر کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کو لازمی کیے جانے پر مرکزی حکومت سے بھی جواب طلب کیا ہے ۔

موبائل نمبر کوآدھارسے لنک کرانے کا معاملہ پر عدالت کا فیصلہ قابل احترام ، ہماری درخواست پوری طرح مسترد نہیں ہوئی : ممتا بنرجی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز