ممتا بنرجی نے کہاکہ مودی ماسٹر آف رافیل ہیں، ماسٹر آف نوٹ بندی ہیں، کرپشن کے ماسٹر ہیں۔ وہ ایک متکبر انسان ہیں, mamta-banerjee-slams-pm-modi-says-he-remains-chaiwala-only-in-election-season– News18 Urdu

‘ممتا کا وزیر اعظم مودی پر طنز- انتخابی موسم میں ’چائے والا‘  بن جاتے ہیں، بعد میں ’رافیل والا

ممتا بنرجی نے کہاکہ مودی ماسٹر آف رافیل ہیں، ماسٹر آف نوٹ بندی ہیں، کرپشن کے ماسٹر ہیں۔ وہ ایک متکبر انسان ہیں

Feb 08, 2019 07:19 PM IST | Updated on: Feb 08, 2019 08:06 PM IST

جلپائی گوڑی میں وزیر اعظم مودی کی تقریر کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ”مودی انتخابی موسم میں ’چائے والا‘ بن جاتے ہیں اور بعد میں ’رافیل والے‘ بن جاتے ہیں“۔ خیال رہے کہ وزیرا عظم مودی نے جلپائی گوڑی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی ایک چائے والا ہوں اور آپ لوگ چائے پیدا کرتے ہیں آپ کے درد اور مشکلات کو جانتا ہوں۔

مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ”میں مودی کی طرح ذاتی تنقید کرنا پسند نہیں کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے بنچ کا سنگ بنیاد رکھا ہے مگر وہاں کوئی بھی کلکتہ ہائی کورٹ کا موجود نہیں تھا۔ جب کہ تمام انفراسٹکچر کو ہم نے مہیا کرایا ہے۔ زمین ہم نے دی ہے، سرکٹ بنچ کلکتہ ہائی کورٹ کا ہے مگر وہاں کوئی بھی کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے نہیں تھا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ دلہا دلہن نہیں ہے مگر بینڈ باجا اور بارات موجود ہے۔

‘ممتا کا وزیر اعظم مودی پر طنز- انتخابی موسم میں ’چائے والا‘  بن جاتے ہیں، بعد میں ’رافیل والا

ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو

ممتا بنرجی نے کہاکہ آر بی آئی سے سی بی آئی تک سب انہیں بائی بائی کہہ رہے ہیں۔ مودی ہندوستان کو نہیں جانتے ہیں۔ وہ صرف گودھرا اور گجرات فسادات کی وجہ سے ہی مشہور ہوئے ہیں۔ مودی ماسٹر آف رافیل ہیں، ماسٹر آف نوٹ بندی ہیں، کرپشن کے ماسٹر ہیں۔ وہ ایک متکبر انسان ہیں۔

Loading...

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر مودی مجھ سے پنگا لیں گے تو میں چنگا بن جاؤں گی۔ ممتا بنرجی سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کہتے ہیں کہ ’مودی بابو جھوٹ بول رہے ہیں‘۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں انہیں بابو نہیں پکارتے ہیں۔ میں انہیں میڈ ڈے بابو پکارتی ہوں۔وہ ہم لوگوں سے ڈرتے ہیں کیوں کہ ہم سب مل کر کام کرتے ہیں اور کبھی بھی نہیں ڈرتی ہوں،اور میں اپنے طور پر جدو جہد کرتی ہوں،میں نے ہمیشہ ماں،ماٹی اور مانش کی عزت کی ہے۔مودی صرف روپے کی بدولت کی وزیرا عظم بنے ہیں۔ باقی کوئی بات نہیں ہے۔

 

Loading...