دارجلنگ کی صورت حال پر ممتا سے راج ناتھ کی بات چیت ، وزیر داخلہ کی امن و امان برقرا رکھنے کی اپیل

Jun 18, 2017 10:57 PM IST | Updated on: Jun 18, 2017 10:58 PM IST

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے دارجلنگ کی صورت حال پر بات چیت کی ہے ۔گورکھا جن مکتی مورچہ کے ہڑتال کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے دارجلنگ میں معمولات زندگی ٹھپ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئیٹرپر اس بات چیت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ممتا بنرجی نے انہیں دار جلنگ کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ آج صبح میں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بات چیت کی ۔انہوں نے مجھے دارجلنگ کے موجودہ صورت حال سے متعلق معلومات فراہم کی ۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے دارجلنگ کے پہاڑی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دارجلنگ اور اس کے آس پاس رہنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھیں ۔اور تشددانہ کارروائی سے گریز کریں ۔

دارجلنگ میں ہڑتال آج ساتویں دن داخل ہوگیا ہے ۔حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں ۔کل مورچہ حامیوں اور پولس کے درمیان جھڑپ میں 36پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔  گزشتہ سوموار سے ہی دارجلنگ میں گورکھا جن مکتی مورچہ نے علاحدہ گورکھا لینڈ ریاست کی تشکیل کے مطالبے پر گزشتہ سوموار سے ہی ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے ۔  وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بنگلہ کا لازمی کرنے کا قانون پہاڑ کے اسکولوں میں نافذ نہیں کی جائے گا ۔مگر اس کے باوجود گورکھا جن مکتی مورچہ نے ہڑتال کو جاری کررکھا ہے ۔

دارجلنگ کی صورت حال پر ممتا سے راج ناتھ  کی بات چیت ، وزیر داخلہ کی امن و امان برقرا رکھنے کی اپیل

ممتا بنرجی گورکھا تحریک کو بدنام کررہی ہیں:بمل گورنگ

ادھرگورکھا جن مکتی مورچہ کے صدر بمل گورنگ نے آج کہا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی گورکھا تحریک غلط رخ کی طرف پھیرنا چاہتی ہیں ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا ہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے تعلقات شمال مشرقی ریاستوں کے جنگجوؤں سے ہیں ۔ بمل گورنگ نے کہا کہ علاحدہ ریاست کی تشکیل کیلئے کوشش جاری رہے گی اگر پولس ہمیں روکنے کی کوشش کی تو پریشانیاں زیادہ کھڑی ہوں گی ۔  بمل گورنگ نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ہمارا تعلق جنگجوؤں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے جو سراسر غلط ہے ۔ممتا بنرجی ہماری تحریک کو غلط رخ دینا چاہتی ہیں ۔عوام کو گمراہ کیا جارہاہے۔ہماری تحریک جاری رہے گی ۔ہمارے تین ممبروں کی موت ہوگئی ہے اور اگر پولس زیادہ پریشانیاں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو حالات زیادہ مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔

 بحران کو ختم کرنے کیلئے ممتا حکومت کی دو سطح پر اسٹریجی تیار

دریں اثنا ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت نے دارجلنگ میں جاری بحران کو حل کرنے کیلئے دو سطح پر اسٹریجی بنائی ہے۔ ممتا بنرجی پہلی اسٹریجی یہ ہے کہ پہاڑی عوام کے درمیا ن 15ڈیولپمنٹ بورڈ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اختلافات پیدا کیے جائیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پہاڑ کے مختلف طبقات علاحدہ علاحدہ بورڈ بنائے ہیں ۔  دوسرے یہ کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت مورچہ کے ہڑتال کے دوران راشن سپلائی میں کٹوتی دی جائے تاکہ عوام میں مورچہ کی قیادت کے تئیں ناراضگی پیدا ہو۔ممتا بنرجی کو یقین ہے کہ مختلف ترقیاتی بورڈوں کے نمائندوں اور کھانے کے اشیاء میں کٹوتی کرکے بحران پیدا کرکے مورچہ کے حوصلے کو توڑا جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز