مغربی بنگال : بلدیاتی انتخاب میں ترنمول کانگریس کا جلوہ برقرار ، ممتا نے ووٹروں کا ادا کیا شکریہ

May 17, 2017 04:08 PM IST | Updated on: May 17, 2017 04:09 PM IST

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے میونسپلٹی انتخابات میں چار میونسپلٹی میں جیت ملنے پر ووٹروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر بھروسہ ظاہر کرنے اور حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے پر ہم دل سے شکر گزار ہیں ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دارجلنگ ، کالمپونگ، کرسیانگ اورمیریک کے بھائیوں و بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ جمہوری عمل میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

مغربی بنگال : بلدیاتی انتخاب میں ترنمول کانگریس کا جلوہ برقرار ، ممتا نے ووٹروں کا ادا کیا شکریہ

وزیر اعلیٰ نے مزیدلکھا کہ ہم خاص طور پر میریک کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہم بھر پھروسہ کیا اور ترنمول کانگریس کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔وزیر اعلی ان دنوں دہلی کے دورہ پر ہیں۔ کئی دہائیوں کے بعد پہاڑ ایک نئے دو ر کی شروعات ہورہی ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ اتوار کو ہوئے ریاست کے سات میونسپلٹی کے انتخابات میں ترنمول کانگریس نے چار میونسپلٹی دومکل ، پجالی ، رائے گنج اور میریک میں یک طرفہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔جب کہ تین میونسپلٹی دارجلنگ، کرسیانگ اورکالمپونگ میں بی جے پی کی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اتوار کو ہوئے پولنگ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس پر بڑے پیمانے پرتشدد کرنے ، ووٹروں کو دھمکانے کا الزام عاید کیا تھا۔کانگریس اور بی جے پی نے عین پولنگ کے دن اپنے امیدواروں کو واپس طلب کرلیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز