گورکھا جن مکتی مورچہ کی ہڑتال غیر قانونی، تشدد میں ملوث لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا : ممتا بنرجی

Jun 09, 2017 01:20 PM IST | Updated on: Jun 09, 2017 01:20 PM IST

سلی گوڑی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دارجلنگ میں گورکھا جن مکتی مورچہ (جے جی ایم) کی تحریک اور ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ پولیس مظاہرین کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ محترمہ بنرجی نے پہاڑی خطے میں کل ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ہم پہاڑی خطو ں میں امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ حکومت ان تمام چیزوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

گورکھا جن مکتی مورچہ کی ہڑتال غیر قانونی، تشدد میں ملوث لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا : ممتا بنرجی

ممتا بنرجی، فائل فوٹو: گیٹی امیجیز

انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے تشدد کے واقعات کیلئے صرف 3 سے چار لوگ ذمہ دار ہیں۔ وہ لوگ ترقی کے ایشو پر ہم سے نہیں جنگ کر سکتے ہیں ، لہذا تشدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز