نوٹ بندی کی پہلی سالگرہ: ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر اپنے ڈی پی کو سیاہ کیا

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ بندی کی پہلی سالگرہ پر نو ٹ منسوخی کو ڈیمو ڈیزاسٹر قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کالی تصویر شیئر کی ہے ۔

Nov 08, 2017 09:15 PM IST | Updated on: Nov 08, 2017 09:15 PM IST

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ بندی کی پہلی سالگرہ پر نو ٹ منسوخی کو ڈیمو ڈیزاسٹر قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کالی تصویر شیئر کی ہے ۔

اپنے دوسرے ٹوئٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے اپنے ڈی پی کو سیاہ کردیا ہے تاکہ میں نوٹ منسوخی کے خلاف آواز بلند کرسکوں۔ کل ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تفصیلی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نوٹ منسوخی کی وجہ سے ملک میں کالا دھن واپس نہیں آیا بلکہ بر سر اقتدار جماعت نے اپنے سیاسی فائدہ کیلئے یہ قدم اٹھایا تھا۔ اور یہ ایک بہت بڑا گھوٹالہ ہے اور صحیح سے اس کی جانچ کی جائے تو میرا الزام صحیح ثابت ہوگا۔

نوٹ بندی کی پہلی سالگرہ: ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر اپنے ڈی پی کو سیاہ کیا

خیال رہے کہ نوٹ منسوخی کی پہلی سالگرہ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر آج ترنمول کانگریس نے ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا ہے اور کلکتہ شہر میں 2بجے دوپہر سے 3بجے کے درمیان ترنمول کانگریس کے ورکروں نے جلوس نکالا اس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز